Urdu news

Friday, 31 August 2018

چیف جسٹس کا نجی اسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے پر چھاپہ، شراب و منشیات برآمد

 کراچی: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کو کراچی کےاسپتالوں میں سیاسی قیدیوں کے کمروں پر چھاپوں کے دوران شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں، منشیات اور سگریٹ کے پیکٹ ملے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی کے 3 اسپتالوں کا دورہ کیا۔ پہلے وہ ڈاکٹر عاصم کے نجی اسپتال پہنچے جہاں شرجیل میمن زیر علاج ہیں۔ وہ صرف وہاں زیر علاج شرجیل میمن کے کمرے میں گئے، انہوں نے شرجیل میمن سے انتہائی مختصر ملاقات کی۔ شرجیل انعام میمن کے کمرے میں علاج نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔ اس موقع پر وہاں انہیں شراب کی بوتلیں، سگریٹ کے پیکٹ اور دیگر منشیات ملیں جن کی انہوں نے خود تصاویر اتاریں۔

نجی اسپتال کے بعد چیف جسٹس جناح اسپتال اور این آئی سی وی ڈی میں بھی چھاپے مارے جہاں انور مجید اور حسین لوائی زیر علاج ہیں۔ چیف جسٹس نے انورمجید کے کمرے میں مختلف اشیا کاجائزہ لیا اور کچھ ریکارڈ بھی تحویل میں لیا۔

اسپتالوں میں چھاپوں کے بعد چیف جسٹس کراچی رجسٹری پہنچے جہاں انہوں نے اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بہت اچھے کام کیے مگر یہ دیکھیں، ذرا اس طرف بھی توجہ دیں ، شرجیل میمن کے کمرے سے تین شراب کی بوتلیں ملیں، جب شرجیل سے پوچھا تو کہا کہ یہ میری نہیں۔

The post چیف جسٹس کا نجی اسپتال میں شرجیل میمن کے کمرے پر چھاپہ، شراب و منشیات برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2PPNTot

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...