Urdu news

Friday, 31 August 2018

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

 اسلام آباد: وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی جس کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے پاکستانی عوام کو پہلا تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 41 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 92 روپے 83 پیسے ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 106 روپے 57 پیسے ہوگئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 59 پیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 46 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے ہوگا۔

The post حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2C70nFm

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...