Urdu news

Friday, 31 August 2018

جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21 مارچ تا 21 اپریل

دوسروں کے معاملات میں مداخلت ہرگز فائدہ فند ثابت نہ ہو سکے گی، بھائیوں سے فائدے کی توقع رکھی جا سکتی ہے، نزدیکی سفر کا ارادہ ہے تو ضرور کریں۔

ثور:
22اپریل تا20 مئی

نئی ملازمت کا حصول ممکن ہے، کسی دوست کی مدد کے سبب اہم مسئلہ حل ہوتا نظر آ رہا ہے، گھر میں رشتہ داروں کی آمدورفت ضرورت سے زیادہ رہے گی۔

جوزا:
21مئی تا 21 جون

جائیداد کے مسائل الجھن کا باعث بن سکتے ہیں، گھریلو معاملات میں بذات خود دلچسپی لیں، دوسروں پر حد سے زیادہ بھروسہ نقصان کا موجب ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

والدین سے تعلقات نہ صرف مضبوط ہو سکتے ہیں بلکہ ان سے مالی فائدہ کی بھی امید ہے، بزرگان روحانی سے خصوصی فیض حاصل ہو گا۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

مذہبی امور کی طرف دلچسپی زیادہ رہے گی، ملازمت سے وابستہ افراد اپنے افسران بالا کو ناراض ہونے کا موقع نہ دیں اور اپنے فرائض نہایت ہوشمندی سے انجام دیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

کسی کو دی ہوئی رقم بآسانی واپس مل سکتی ہے، اگر آپ کے پاس کافی رقم جمع ہے تو اس کی حفاظت کریں آنے والے وقت میں ضرورت پڑ سکتی ہے البتہ دیرینہ توقعات پوری ہو گی۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

آج کے دن اگر کسی بھی لین دین کا ارادہ ہے تو نہایت محتاط رہ کر کریں اور اگر ہو سکے تو آج نہ ہی کریں تو بہتر ہے، شریک حیات کے ساتھ باہر جانے کا پروگرام بن سکتا ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا 22نومبر

دوسروں پر اعتبار ہرگز نہ کریں، چاہے وہ آپ کے کتنے ہی ہم پیالہ و ہم نوالہ دوست ہیں، محبوب سے ذرا دور ہی رہئے آج کا دن آپ کے لئے عشق و محبت کے معاملات میں پیچیدگیاں پیدا کر سکتا ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

اپنی صحت کا خیال ضرورت سے زیادہ رکھ لیں، اولاد سے وابستہ کوئی توقع پوری ہو جائے گی، سیاسی اور سماجی کارکن کوئی بھی اہم فیصلہ آج ہرگز نہ کریں۔

جدی:
23 دسمبرتا20 جنوری

اگر کہیں رشتے کی بات چل رہی ہے تو اسے بہتر ہے آج فائنل کر دیں، یہ رشتہ کافی فائدہ مند ثابت ہو سکے گا، اپنے دوستوں کے ساتھ باہر جانے کا پروگرام بنانے میں مصروف ہو سکتے ہیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

رشتہ دار آپ کے خلاف نت نئی افواہیں پھیلانے میں مصروف ہو سکتے ہیں، آپ بالکل فکرمند نہ ہوں بفضل خدا آپ ان کے شر سے محفوظ ہی رہیں گے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

کسی دوست سے مالی فائدہ ہو گا، ہو سکتا ہے کسی دوست کی اعانت سے آپ اپنے کاروبار کو وسعت دے سکیں، عشق و محبت کے معاملات آسانی سے حل ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

The post جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MPXxp9

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...