کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنوں کو ایک دن کے وقفے سے دوبارہ گیس کی سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیاہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق ایس ایس جی سی کے گیس سسٹم میں اچانک پریشر کم ہوگیا ہے اور گھریلو صارفین کی گیس کی طلب میں اضافے کی وجہ سے ہفتہ یکم ستمبر کو سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی گیس پریشر میں شدید کمی کے باعث ایک دن کے لیے سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی بند کردی تھی۔
The post گیس کی بندش پر سی این جی اسٹیشن آج پھر بند رہیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PpxzJQ
No comments:
Post a Comment