Urdu news

Friday, 12 October 2018

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، کوئی بھی پاکستان بیٹسمین ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بناسکا

 دبئی: آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی گئی ہے تاہم کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 بیٹسمین، بولرز اور آل راؤنڈرز کی فہرست میں جگہ نہیں بناسکا۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق بھارت کے ویرات کوہلی پہلے، آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ دوسرے، نیوزی کے کین ولیمسن تیسرے، انگلینڈ کے جوئے روٹ چوتھے اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پانچویں نمبر پر ہیں جب کہ عثمان خواجہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کے باعث دسویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بناسکا تاہم اظہرعلی 16 ویں اور اسد شفیق 20 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، قومی ٹیم کی ایک درجہ ترقی

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بولرز کی فہرست میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ٹاپ پر ہیں، جنوبی افریقہ کے ربادا اور ورنون فلینڈر بالترتیب دوسرے اور تیسرے، بھارت کے رویندرا جڈیجا چوتھے اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پانچویں نمبر پر ہیں، پاکستان کے محمد عباس پہلی بار ٹاپ 20 بولرز کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں اور ان کا 13واں نمبر ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی ایک درجہ ترقی

آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق آل راﺅنڈرز کی فہرست میں بھی پاکستان کا کوئی کھلاڑی ٹاپ 5 میں جگہ نہیں بناسکا۔ اس فہرست میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے، بھارت کے رویندرا جڈیجا دوسرے، جنوبی افریقہ کے فلینڈر تیسرے، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر چوتھے اور بھارت کے روی چندرن ایشون پانچویں نمبر پر ہیں۔

The post آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، کوئی بھی پاکستان بیٹسمین ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بناسکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2A6s3XH

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...