اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر عمران خان نااہلی کیس 18 اکتوبر کو سماعت کے لئے مقرر کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر عمران خان نااہلی کیس سماعت کے لئے مقرر کردیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا۔
سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت 18 اکتوبر کو دن ایک بجے ہوگی، اس ضمن میں عدالتِ عظمیٰ نے درخواست گزار حنیف عباسی کے وکیل کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
The post سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس سماعت کے لئے مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NDB1PN
No comments:
Post a Comment