وہاڑی: اڈا کچی پکی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 ڈاکو ہلاک جب کہ ان کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع وہاڑی کے علاقے اڈا کچی پکی کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 ڈاکو ہلاک جب کہ ان کے 2 ساتھی فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق ڈاکو پل زورکوٹ میں موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے۔
پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر اڈا کچی پکی کے قریب 3 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کو چیکنگ کے لیے روکا تو انہوں نے سامنے سے فائرنگ شروع کردی اور اسی دوران دوسری جانب سے ان کے مزید 2 ساتھیوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ان ہی کے 3 ساتھی ہلاک ہو گئے جب کہ فائرنگ کرنے والے دونوں ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے جب کہ واقعہ کی تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔
The post وہاڑی میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران 3 ڈاکو ہلاک، 2 فرار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2yknCr7
No comments:
Post a Comment