Urdu news

Friday, 12 October 2018

جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21 مارچ تا 21 اپریل

عشق و محبت کے معاملات حسب منشا طے پاتے جائیں گے، مخالفین کا تبادلہ بھی جاری رہے گا، مخالفین درپردہ آپ کے خلاف کوئی سازش کر سکتے ہیں مگر بفضل خدا آپ ان سے محفوظ ہی رہیں گے۔

ثور:
22اپریل تا20 مئی

سیر و تفریح کی طرف رجحان رہے گا، کسی راہ چلتے سے دوستی ہو سکتی ہے، اپنے کاروبار کو بذات خود ٹائم دیں، دوسروں پر بھروسا کرنا ہرگز فائدہ مند نہ ہو گا۔

جوزا:
21مئی تا 21 جون

محبوب سے وابستہ توقع پوری ہو گی، ہو سکتا ہے، آپ کی من پسند شخص کے ساتھ بات طے پا جائے، اپنے آپ کو مطمئن رکھیں، جلد بازی کسی بھی کام میں نہ کریں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

جائیداد کی خرید و فروخت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آج ڈیل کر لیں، آج کا دن آپ سے تعاون کرے گا البتہ نوکری سے منسلک افراد آج اپنے آپ کو کافی تھکا ہوا محسوس کرینگے اس کی وجہ کام کی زیادتی ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

آپ کے چند ایسے رشتہ دار جو آپ کے پرانے دشمن تھے، آپ سے صلح کے خواہش مند ہو سکتے ہیں، آپ ان سے صلح کر لیں تاکہ آنے والے وقت میں آپ کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

سیاست سے تعلق رکھنے والے حضرات اپنے آپ کو کنٹرول میں رکھ کر فیصلے کریں، کسی بھی قسم کا فیصلہ جلد بازی میں نہ کریں اور اپنے ماتحت لوگوں پر کڑی نظر رکھیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

میزبانی کے مواقع میسر رہے گے، گھر میں مہمانوں کی آمدورفت ضرورت سے زیادہ رہے گی جس کے سبب آپ کے اخراجات میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا 22نومبر

لین دین کے معاملات حسب مرضی طے پا جائیں گے، معمولی معمولی باتوں کو اپنی انا کا مسئلہ ہرگز نہ بنائیں، شریک حیات کے ساتھ مل کر گھریلو مسائل حل کرنے میں ہی آپ کی بہتری ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

دوستوں سے مدد مل سکتی ہے، ہو سکتا ہے آپ کا قریبی دوست آپ کو اس مشکل سے باہر نکال دے جس میں آپ کافی عرصہ سے پھنسے ہوئے تھے بس شرط یہ ہے کہ اپنے دوستوں کی قدر کرنا سیکھ جائیں۔

جدی:
23 دسمبرتا20 جنوری

اپنے مزاج کو قابو میں رکھیں، آج آپ کا مزاج گرم رہے گااور آپ چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ میں آ سکتے ہیں، سفر کا پروگرام فی الحال کینسل کر دیں تو بہتر ہے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

بزرگوں کی باتوں کا برا ہرگز نہ منائیں، ہو سکتا ہے بزرگوں کا فیصلہ ہی آپ کے حق میں بہتر ثابت ہو جائے، محبوب سے فائدہ ہو سکتا ہے، موجودہ کاروبار میں تبدیلی نہ کریں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

اپنے اخراجات کو گھٹا دیجئے، آمدنی میں اضافہ کے باوجود آپ بچت نہ کر سکیں گے، اس کی بڑی وجہ اخراجات کی زیادتی ہے، ملازمت ملنے کے امکان بھی ہیں۔

The post جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MPXxp9

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...