Urdu news

Friday, 12 October 2018

ناصر جمشید کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

 لاہور: پی ایس ایل کرپشن کیس میں کرکٹر ناصر جمشید کی دس سالہ سزاکی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پی سی بی کے آزاد ایڈجوڈیکٹر جسٹس ریٹائرڈ حامد فاروق  کے سامنے ناصر جمشید کے وکیل علی رضا کبیر اور تفضل رضوی کی سربراہی میں پی سی بی لیگل ٹیم نے اپنے دلائل مکمل کیے۔

یہ بھی پڑھیں: اسپاٹ فکسنگ کیس؛ ناصر جمشید نے 10سالہ پابندی کے خلاف اپیل کردی

پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی چھ شقوں کی خلاف ورزی پر ناصر جمشید کو اگست میں دس سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ ناصر جمشید کے وکیل کا موقف ہے کہ کرکٹر پر لگاے گئے تمام الزامات میں کوئی صداقت نہیں، ناصر جمشید نے پی ایس ایل میں شرکت کی اور نہ ہی انہوں نے شرجیل خان یا کسی اور کرکٹر سے رابطہ کیا۔

دوسری جانب پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ ناصر جمشید اس سارے معاملے کا اہم کردار ہے۔ اس نے کرکٹرز کو ایسا کرنے پر اکسایا۔

The post ناصر جمشید کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NF8Ekm

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...