Urdu news

Friday, 12 October 2018

لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حکم کی نقل طلب کرلی

 لاہور: ہائی کورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے حکومتی احکامات کی نقل طلب کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق شاہد اقبال چوہان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزارت داخلہ نے نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو شوکاذ نوٹس جاری کیے بغیر نام ای سی ایل میں ڈالا جب کہ لاہور ہائیکورٹ کے اپنےفیصلے کے مطابق وزارت داخلہ کو نواز مریم اور صفدر کو سننا ضروری تھا، شوکاز نوٹس جاری کیے بغیر نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل

درخواست میں وفاقی حکومت ،وزارت داخلہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا اور عدالت سے نواز شریف مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

عدالت نے ابتدائی موقف سننے کے بعد نوازشریف و دیگر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے حکومتی احکامات کی  نقل طلب کر  لی۔

The post لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حکم کی نقل طلب کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2yznSlp

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...