Urdu news

Monday, 1 October 2018

اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی سے متعلق نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی کے حوالے سے نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی سے متعلق نیب کی درخواست پر سماعت کی، نیب کے تفتیشی افسر نے اسحاق ڈارکی بحق سرکار ضبط جائیداد کی تفصیل عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ 18 دسمبر 2017 کو اکاؤنٹس، گاڑیاں، شیئرز اور جائیداد ضبط کی گئی تھی جب کہ 14 دسمبر 2017 کو عدالت نے جائیداد قرقی کا حکم دیا تھا، جائیداد قرقی کے 6 ماہ بعد متعلقہ صوبائی حکومت عدالتی احکامات پر جائیداد قرق کرسکتی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی ملک میں جائیدادیں ضبط، بیرون ملک اثاثوں کا سراغ لگایا جارہا ہے

عدالت نے دلائل سننے کے بعد سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی کے حوالے سے نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اسحاق ڈار اشتہاری قرار

واضح رہے کہ نیب نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ اور احتساب عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار نیب کو مطلوب ہیں، نیب اور عدالت اسحاق ڈار کو مفرور قرار دے چکی ہے۔

The post اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی سے متعلق نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2DKgQAh

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...