Urdu news

Friday, 12 October 2018

وزیراعظم کی وزیرخزانہ کی کارکردگی پربرہمی سے متعلق خبرمن گھڑت ہے،معاون خصوصی

 اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی وزیرخزانہ کی کارکردگی پر برہمی سے متعلق خبر من گھڑت ہے۔ 

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی نے میڈیا میں گردش کرنے والی اُس خبرکی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم نے وزیرخزانہ  کی معاشی پالیسیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کارکردگی پر اظہاربرہمی کیا ہے۔

افتخار درانی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت  نہ تو پارٹی رہنماؤں کا کوئی اجلاس ہوا اور نہ ہی وزیر اعظم نے وزیر خزانہ کی کارکردگی سے متعلق کوئی ایسا اظہار خیال کیا، اسد عمر وزیراعظم کے قریبی ساتھی اور پارٹی کے سینئر رہنما ہیں جو ملکی معیشت کے معاملات سے پوری طرح واقف ہیں، اور وزیراعظم کو اسدعمر کی صلاحتیوں پر مکمل اعتماد ہے۔

The post وزیراعظم کی وزیرخزانہ کی کارکردگی پربرہمی سے متعلق خبرمن گھڑت ہے،معاون خصوصی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RJn0Du

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...