اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی وزیرخزانہ کی کارکردگی پر برہمی سے متعلق خبر من گھڑت ہے۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی نے میڈیا میں گردش کرنے والی اُس خبرکی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم نے وزیرخزانہ کی معاشی پالیسیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کارکردگی پر اظہاربرہمی کیا ہے۔
افتخار درانی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت نہ تو پارٹی رہنماؤں کا کوئی اجلاس ہوا اور نہ ہی وزیر اعظم نے وزیر خزانہ کی کارکردگی سے متعلق کوئی ایسا اظہار خیال کیا، اسد عمر وزیراعظم کے قریبی ساتھی اور پارٹی کے سینئر رہنما ہیں جو ملکی معیشت کے معاملات سے پوری طرح واقف ہیں، اور وزیراعظم کو اسدعمر کی صلاحتیوں پر مکمل اعتماد ہے۔
The post وزیراعظم کی وزیرخزانہ کی کارکردگی پربرہمی سے متعلق خبرمن گھڑت ہے،معاون خصوصی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2RJn0Du
No comments:
Post a Comment