Urdu news

Thursday, 29 November 2018

باجوڑ میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق

باجوڑ:  ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق باجوڑ کی تحصیل خار کے نواحی علاقے عنایت کلے میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور متعدد گاڑیاں اور دکانیں تباہ ہوگئیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور سیکورٹی فورسز کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں و زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

The post باجوڑ میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا، 2 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2QvYt70

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...