Urdu news

Thursday, 31 January 2019

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،40700 پوائنٹس کی حد بھی بحال

 کراچی: نئی مانیٹری پالیسی سے وابستہ مثبت توقعات پربڑھتی ہوئی خریداری سرگرمیوں، منی بجٹ اقدامات سے متعلق عالمی ریٹنگ کمپنی موڈیز کی مثبت پیشگوئیوں اوربجٹ اقدمات سے برآمدات پیداوار اورغیرملکی سرمائے کی آمد میں اضافے کی توقعات پر مشتمل رپورٹ کے اجرا کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا تسلسل قائم رہا۔

انڈیکس کی 40700پوائنٹس کی حد بھی بحال ہوگئی۔ تیزی کے سبب68.81  فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید4ارب 60کروڑ34 لاکھ 90ہزار 765روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس 192.41پوائنٹس کے اضافے سے 40799.53 ہوگیا ۔کے ایس ای30 انڈیکس 19577، کے ایم آئی30 انڈیکس 68267اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 19733 ہوگیا۔

The post اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،40700 پوائنٹس کی حد بھی بحال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Tr0kZ1

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...