Urdu news

Thursday, 31 January 2019

میر حمزہ کا سسیکس کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ ہو گیا

 لاہور: پاکستان کے فاسٹ بولر میر حمزہ کا سسیکس کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔

پیسر ڈویژن ٹو لیگ میں 20 مئی کو نارتھمپٹن شائر کیخلاف افتتاحی میچ سے قبل اسکواڈ کو جوائن کریں گے، میر حمزہ کو 2ماہ کے معاہدے کے دوران جولائی میں اپنی کاؤنٹی ٹیم کی جانب سے آسٹریلیا ”اے“ کے خلاف ٹور میچ کھیلنے کا بھی موقع ملے گا۔

پیسر کا کہنا ہے کہ سسیکس کی جانب سے عمران خان اور جاوید میانداد جیسے شہرہ آفاق پاکستانی کرکٹرز کھیل چکے ہیں اس لیے کاؤنٹی کی جانب سے دیئے جانے والے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی صلاحیتیں نکھارنے کی کوشش کروں گا۔

The post میر حمزہ کا سسیکس کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ ہو گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2sZes0c

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...