Urdu news

Thursday, 31 January 2019

راولپنڈی؛ کوڑا کرکٹ سے بجلی بنانے کا منصوبہ، فزیبلٹی رپورٹ طلب

 راولپنڈی:  کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر ابتدائی کام شروع کردیا گیا۔

راولپنڈی شہر سمیت چند ملحقہ دیہات سے روزانہ ایک ہزار ٹن کوڑا کرکٹ بیرون شہر جی ٹی روڈ سے منسلک علاقے لوسر کی 600 کنال اراضی کے اوپن ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقلی سے پیدا ہونے والی فضائی اور زیر زمین آلودگی پر قابو پانے کا بالاآخر فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پیدا ہونے والی بجلی کے لیے نیپرا نے 8 روپے یونٹ ریٹ مقرر کردیا ہے جبکہ جدید ترین ویسٹ ڈسپوزل اور انرجی پلانٹ لگانے کیلیے مختلف کمپنیوں سے فزیبلٹی اسٹڈی طلب کی گئی ہے۔ ویسٹ ڈسپوزل اور انرجی پلانٹ کے لیے فنڈز پنجاب حکومت فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ 2015 میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ترکش کمپنی کے مابین 7 سال تک شہر سے کوڑا لوسر کے اوپن ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقل کرنے کا کنٹریکٹ 8 ارب کے عوض طے پایا تھا۔

The post راولپنڈی؛ کوڑا کرکٹ سے بجلی بنانے کا منصوبہ، فزیبلٹی رپورٹ طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2GbMkPg

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...