Urdu news

Thursday, 31 January 2019

ایشین بینک کا مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری پر غور

 اسلام آباد:  ایشین انفرا اسٹرکچر انویسمنٹ بینک کی ہیڈ آف کمیونی کیشن لورل اوسٹ فیلڈ نے کہاہے کہ ایشین انفرا اسٹرکچر انویسمنٹ بینک کا مقصد ایشیا میں انفرا اسٹرکچر کی بہتری ہے۔

کراچی بس ٹرانزٹ، راولپنڈی رنگ روڈ ، لاہور ویسٹ واٹر مینجمنٹ اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروس میں سرمایہ کاری زیرغور ہے۔ اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو جی ڈی پی کا کم ازکم 7 فیصد ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کرنا چاہیے۔  پاکستان میں ہمارے 1.4 بلین ڈالر کے منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔

The post ایشین بینک کا مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری پر غور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WycsJW

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...