Urdu news

Thursday, 31 January 2019

پی ایس ایل فور؛ اسلام آباد یونائیٹڈ کی آفیشل کٹ لانچ کردی گئی

 لاہور:  پی ایس ایل فور کیلیے اسلام آباد یونائیٹڈ کی آفیشل کٹ لانچ کردی گئی سرخ رنگ کے دو شیڈز اور لوگو ’’شیرو‘‘ سے مزین کٹ میں گولڈن کلر کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز ڈیجیٹل میڈیا پر متعارف کرائی جانے والی نئی کٹ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی اونر اور سی ای او آمنہ نقوی نے کہاکہ ہم کھلاڑیوں کو ہمیشہ اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرتے رہے ہیں، اس بار کٹ میں سرخ رنگ کا ایک شیڈ فائر پاور اور پختہ سوچ، دوسرا جذبات اور مہارت کی عکاسی کرتا ہے۔

گولڈن کلر اتحاد اور فیئر پلے کی علامت ہے، ’’شیرو‘‘ لوگو کے ساتھ 2اسٹار ٹیم کے دو بار چیمپئن بننے کی حقیقت آشکار کرتے ہیں، انھوں نے کہا کہ جدت لاتے ہوئے کٹ کو مزید اسٹائلش اور آرام دہ بنایا گیا ہے، اس کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ اور یواے ای کو پیش نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا، کٹ اسلام آباد یونائیٹڈ کے مزاج کی حقیقی ترجمانی کرتی ہے، ہم اعزاز کے دفاع اور تیسری بار ٹائٹل جیتنے کیلیے پُرعزم ہیں۔

The post پی ایس ایل فور؛ اسلام آباد یونائیٹڈ کی آفیشل کٹ لانچ کردی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RvfP0e

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...