Urdu news

Thursday, 31 January 2019

حج کی سبسڈی مفاد عامہ کے دیگر اقدامات کے لیے مختص کریں گے،وفاقی وزیر مذہبی امور

 اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ حج پر دی جانے والی سبسڈی مفاد عامہ کے دیگر اقدامات کے لیے مختص کریں گے۔

اسلام آباد میں تقریب سے شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ مدینہ کی ریاست ایک فلاحی ریاست ہوتی ہے جس کا مقصد عوام کو خوشحالی دینا ہے، وزارت مذہبی امور نے حج پر سبسڈی برقرار رکھنے کی تھویز دی تھی لیکن وزیراعظم اور کابینہ نے اس تجویز کو مسترد کردیا۔

نورالحق قادری نے مزید کہا کہ حکومت معاشی حالت میں بہتری کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے، حج ہرسال مہنگا ہوتا ہے، حج کی سبسڈی سے غریب اور امیر طبقہ دونوں مسفید ہورہا تھا، حج پر دی جانے والی سبسڈی مفاد عامہ کے دیگر اقدامات کے لیے مختص کریں گے۔ گزشتہ روز کابینہ اجلاس کے دوران فون آنے پر باہر گیا تھا لیکن اختلافات کا تاثر غلط ہے، آج سینیٹ اس لیے نہیں گیا کیونکہ میں اس تقریب میں شریک تھا۔ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی لائی گی۔

The post حج کی سبسڈی مفاد عامہ کے دیگر اقدامات کے لیے مختص کریں گے،وفاقی وزیر مذہبی امور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2S24Xwh

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...