Urdu news

Thursday, 31 January 2019

مولانا فضل الرحمن نے صوابی سے ملین مارچ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا

صوابی:  جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے 17 فروری کو مردان میں جے یو آئی کے زیر اہتمام ختم نبوت، ناموس رسالت اور ملین مارچ کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز صوابی سے کر دیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ ایک عظیم الشان قومی مظاہرہ ہو گا، انھوں نے تعلیم القرآن شاہ منصور اور بعد ازاں خانقاں نقشبندیہ شاہ منصور میں علماء  اور طلبا کے اجتماعات سے خطاب کیا، جب کہ ممتاز عالم دین شیخ القرآن مولانا نورالہادیٰ المعروف صاحب حق اور بعد ازاں عالمی تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما و ضلعی امیر مولانا اعزاز الحق کے ساتھ خصوصی ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر جے یو آئی کے مرکزی نائب امیر مولانا فضل علی حقانی، صوبائی نائب و ضلعی امیر مولانا عطاء الحق درویش بھی موجود تھے۔

The post مولانا فضل الرحمن نے صوابی سے ملین مارچ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GfNrxw

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...