Urdu news

Thursday, 31 January 2019

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

 اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، پیٹرول کی قیمت میں 59 پیسے فی لیٹر کمی کرکے نئی قیمت 90 روپے 38 پیسے مقرر کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ نے اوگرا کی سفارشات منظور کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، پیٹرول فی لیٹر 59 پیسے سستا کردیا گیا ہے۔ کمی کے بعد نئی قیمت 90 روپے 38 پیسے  فی لیٹرمقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر کمی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت کو برقرار رکھا گیا ہے۔ مٹی کا تیل 73 پیسے سستا ہوگیا ہے اس کی نئی قیمت 82 روپے 25 پیسے مقرر کی گئی ہے۔  پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے 4 روپے 84 پیسے سستا کیا تھا۔

The post پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GhnGwN

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...