لاہور: رواں سال انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم بنگلہ دیش اور افغانستان کیخلاف وارم اپ میچز کھیلے گی۔
میگا ایونٹ سے پہلے ہر ٹیم کو 2،2 پریکٹس میچ کھیلنے کا موقع ملے گا، پاکستان ٹیم 24 مئی کو برسٹل کاؤنٹی گراؤنڈ میں افغانستان کے خلاف اپنی تیاریوں کی جانچ کرے گی۔ دوسرا مقابلہ کارڈف ویلز اسٹیڈیم میں 26 مئی کو بنگلہ دیش سے ہوگا۔
وارم اپ میچز 50 اوورز پر مشتمل ہوتے ہیں، پریکٹس کیلیے ٹیمیں اپنے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں میں سے کسی کو بھی بیٹنگ،بولنگ اور فیلڈنگ کیلیے بلا سکتی ہیں،ان مقابلوں کو انٹرنیشنل ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا جاتا۔ وارم اپ میچز 24 سے 28 مئی تک مکمل ہوں گے، ورلڈکپ کا آغاز 30 مئی سے ہونا ہے۔
The post ورلڈ کپ؛ پاکستان ٹیم بنگلہ دیش اورافغانستان سے وارم اپ میچز کھیلے گی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2D17X1x
No comments:
Post a Comment