Urdu news

Thursday, 31 January 2019

’’ٹوٹل دھمال‘‘  اجے دیو گن کی ’’دے دے پیار دے‘‘ کی راہ میں رکاوٹ بن گئی

ممبئی: اجے دیوگن کی نئی رومینٹک کامیڈی فلم ’’دے دے پیار دے‘‘ کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی ہے اور اس کی وجہ ان ہی کی ایک اور فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کو قرار دیا جارہا ہے۔ 

بالی ووڈ کے سینئر اداکار اجے دیو گن کی فلم ’’دے دے پیار دے‘‘ 15 مارچ کو بھارت سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بننا تھی تاہم اب اسے 17 مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سنجے دت فلم ’ ٹوٹل دھمال ‘ سے آؤٹ کیوں ہوگئے؟

’’دے دے پیار دے‘‘ کے فلمسازوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے فلم کی ریلیز کی تاریخ میں ردو بدل ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کی وجہ سے کیا ہے، اس فلم میں بھی اجے دیو گن ہی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں اور یہ فلم 22 فروری کو ریلیز ہوگی، بزنس کے اصولوں کے مطابق یہ صحیح نہیں کہ ایک ہی اداکار کی دو فلمیں 20 دن کے فرق سے ریلیز ہوں، اس لئے اب فلم کو 15 مارچ کے بجائے 17 مئی کو ریلیز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ’’دے دے پیار دے‘‘ کامیڈی رومینٹک فلم ہے، جس میں اجے دیو گن 8 سال بعد رومانوی کردار میں نظر آئیں گے۔

The post ’’ٹوٹل دھمال‘‘  اجے دیو گن کی ’’دے دے پیار دے‘‘ کی راہ میں رکاوٹ بن گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2TpPQJE

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...