Urdu news

Thursday, 31 January 2019

پاکستان اومان کا تجارت، سرمایہ کاری اور تعلقات بڑھانے پر اتفاق

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ  2018 میں 25 ہزار پاکستانی اومان کی لیبر مارکیٹ کا حصہ بنے اومان کو ہماری استعداد کار سے بھرپور فائدہ اٹھاناچاہیے۔

اومان کے وزیر خارجہ کے ہمراہ ساتویں جوائنٹ منیسٹریل کمیشن کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس شاہ محمودنے کہاکہ جوائنٹ کمیشن اجلاس میں پاک اومان تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے بہت سے پہلوؤں پر گفتگوہوئی اورکچھ اہم فیصلے کئے گئے اورمشترکہ فیصلوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے تاکہ کمیشن کے اصول و ضوابط کی روشنی میں ان امور کو عملی شکل دی جا سکے۔

عرب ریاستوں میں اومان ہمارے سب سے قریب تر ہے۔ انھوں نے کہا ہماری باہمی دو طرفہ تجارت کا حجم کافی کم ہے جسے بڑھانے کیلیے ٹریڈ اور کامرس پر ایک مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کی تجویز دونگا۔

The post پاکستان اومان کا تجارت، سرمایہ کاری اور تعلقات بڑھانے پر اتفاق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2BcJ2ru

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...