Urdu news

Friday, 10 March 2023

فروری کے دوران 2 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئی، اسٹیٹ بینک

  کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق فروری 2023 کے دوران 2 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئی ہیں۔

ای سی پی کے مطابق فروری کے دوران ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 4.9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جبکہ سالانہ بنیاد پر 9.5 فیصد کمی ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں مالی سال 23 کے پہلے آٹھ ماہ میں مجموعی طور پر 18 ارب ڈالر کی ترسیلات آئیں۔

ای سی پی کے مطابق ترسیلات گزشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت 10.8 فیصد کم ہیں، فروری 2023کے دوران بیشتر ترسیلات زر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، اور امریکہ سے آئیں۔

The post فروری کے دوران 2 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئی، اسٹیٹ بینک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/hnNF5tk

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...