Urdu news

Saturday, 4 March 2023

آئی جی بلوچستان نے پولیس افسران سمیت 68 اہلکاروں کو معطل کردیا

 کوئٹہ: آئی جی بلوچستان نے ایس ایچ او، سب انسپکٹر سمیت 68 اہلکاروں کو معطل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی پولیس بلوچستان نے رپورٹ موصول ہونے کے بعد 68 اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں معطل کردیا۔

ترجمان بلوچستان کے مطابق معطل ہونے والوں میں ایس ایچ او، سب انسپکٹر اور دیگر افسران سمیت اہلکار شامل ہیں، جنہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور حکم عدولی پر برطرف کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے تاحال یہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں کہ معطل ہونے والے اہلکار بلوچستان کے کن تھانوں میں تعینات تھے۔

The post آئی جی بلوچستان نے پولیس افسران سمیت 68 اہلکاروں کو معطل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/CT1JLDw

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...