Urdu news

Wednesday, 1 March 2023

سپریم کورٹ کا فیصلہ، عمران خان کا جیل بھرو تحریک معطل کرنے کا اعلان

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کے چئیرمین عمران خان نے جیل بھرو تحریک معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹوئٹر پربیان میں پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے کہا کہ کے پی اور پنجاب میں الیکشن سے متعلق از خود نوٹس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ آئین کو بحال رکھنا سپریم کورٹ کی ذمہ داری تھی جسے انہوں نے  آج کے فیصلے سے بخوبی پورا کیا ہے۔ یہ پاکستان میں قانون کا نفاذ ہے۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک کو معطل کرتے ہوئے ہم اب خیبرپختونخوا اور پنجاب میں انتخابی مہم چلائیں گے۔

The post سپریم کورٹ کا فیصلہ، عمران خان کا جیل بھرو تحریک معطل کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/O78MX9F

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...