لاہور: پی ٹی آئی کے مقتول کارکن کو اسپتال چھوڑ کر جانے والے نوجوانوں کو پولیس کو بیان دیا ہے کہ علی بلال کی موت حادثے کی وجہ سے ہوئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق دو رکنی تفتیشی ٹیم نے علی بلال کو اسپتال چھوڑ کر فرار ہونے دونوں افراد کو حراست میں لے کر کالی رنگ کی ویگو قبضے میں لے لی ہے۔
مزید پڑھیں: کارکن کی ہلاکت اور دوران حراست تشدد پر عدلیہ کب حرکت میں آئے گی؟ عمران خان
حراست میں لیے گئے ملزمان کی شناخت عمر اور جہا نزیب کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ حراست میں لیے گئے افراد نے بتایا کہ علی بلال کی ہلاکت حادثے کی وجہ سے ہوئی، لاہور۔ واقعہ فوٹرس اسٹیڈیم برج پر پیش آیا۔
پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے مقتول کارکن بلال کے والد وزیراعلیٰ پنجاب کو نامزد کروانے سے دستبردار
واضح رہے کہ تین روز قبل پی ٹی آئی کارکن کی مبینہ طور پر پولیس تشدد سے ہلاکت ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتول کارکن پر تشدد ثابت ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کارکن کو جب اسپتال لایا تو اُس کی موت ہوچکی تھی جبکہ اُس کے سر پر گہری چوٹ تھی اور کھوپڑی کا ایک حصہ بری طرح سے متاثر تھا، اس کے علاوہ جسم کے نازک اعضا پر بھی بدترین تشدد کے نشانات تھے۔
The post ’ہلاکت حادثہ ہے‘ : پی ٹی آئی کے مقتول کارکن کو اسپتال چھوڑ کر جانے والے افراد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/YR2gClH
No comments:
Post a Comment