Urdu news

Saturday, 4 March 2023

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے

 اسلام آباد: اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے کے لیے قطر پہنچ گئے۔

ترقی کرتے ممالک کی کانفرنس کا یہ پانچواں اجلاس ہے جو آج 5 مارچ سے قطر کے دارالحکومت دوحا میں شروع ہوگی۔

امیر قطر کانفرنس میں شریک سربراہان مملکت اور وزراء اعظم کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے، جس میں وزیراعظم شہباز شریف ھی امیر قطر کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف 6 مارچ کو کانفرنس کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

پانچ سے 9 مارچ 2023 تک منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں ترقی پذیر ممالک میں پائیدار ترقی کو تیز کرنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا، جس سے ان ممالک کو خوشحالی کی راہ پر آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔

کانفرنس میں قائدین ایل ڈی سی کے حق میں اضافی بین الاقوامی امدادی اقدامات اور کارروائی کو متحرک کریں گے اور ایل ڈی سی ایس اور ان کے ترقیاتی شراکت داروں کے درمیان نئی شراکت داری پر اتفاق کریں گے۔

The post وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/8R1vn2m

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...