Urdu news

Tuesday, 7 March 2023

کراچی، موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے تین افراد زخمی

کراچی: شہر قائد کے علاقے سائٹ صنعتی ایریا میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سائٹ اے تھانے کی حدود میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کرکے تین افراد کو زخمی کردیا ، زخمیوں کی شناخت فدا خان ، وسیم اور فضل کے نام سے کی گئی ہے۔

ایس ایس پی کیماری فدا حسین جانوری کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے تینوں افراد ایئر پورٹ سے اپنی گاڑی میں سائٹ ایریا آرہے تھے ، دو موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے تعاقب کیا اور ایک موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تینوں افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ، تینوں افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول ملے ہیں جبکہ اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دیکھی جارہی ہے ، ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ملزمان گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے آرہے تھے، ملزمان نے چلتی گاڑی پر بھی فائرنگ کی ہے جائے وقوعہ سے گولیوں کے پانچ خول ملے ہیں، تینوں زخمیوں سے چھینا جھپٹی کی واردات نہیں ہوئی ہے۔ زخمیوں کی موبائل فون اور نقدی اُن کے پاس موجود ہے بظاہر فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

The post کراچی، موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے تین افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/AcMiZ8N

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...