Urdu news

Friday, 1 September 2023

واشُک کے علاقے بسیمہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 حملہ آور ہلاک

کوئٹہ: واشُک کے علاقے بسیمہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع واشُک کے علاقے بسیمہ میں سی ٹی ڈی نے ایک مکان پر کارروائی کے دوران 5 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی اور حملہ آوروں کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ حملہ آور ہلاک ہوئے جب کہ ان کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے زیر استعمال گھر سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے اور ساتھی حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقہ کی سرچنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

The post واشُک کے علاقے بسیمہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 حملہ آور ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/kcTj0PS

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...