Urdu news

Saturday, 2 September 2023

شہر قائد میں سی ٹی ڈی اہلکار بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث نکلے

  کراچی: شہر قائد میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث نکلے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس سلسلے میں تین اہلکاروں کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ذوالفقار لاڑک کا کہنا ہے کہ تینوں اہلکاروں نے جعلی چھاپے میں ایک تاجر سے 3 کروڑ روپے چھینے اور ٹیررفنانسنگ و منی لانڈرنگ کا دعویٰ کیا۔

ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ متاثرہ تاجر سنار کا کام کرتا ہے جو کراچی سے ملتان جارہا تھا۔ واقعے میں ملوث تینوں اہلکاروں مظہر، شعیب اور احسن کو نوکری سے برطرف کرنے کی سفارش کردی ہے۔

The post شہر قائد میں سی ٹی ڈی اہلکار بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث نکلے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/z86nUxj

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...