Urdu news

Friday, 8 September 2023

گیارہ ہزار واٹ ٹرانمیشن لائن پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے چار الیکٹریشن جاں بحق

لکی مروت: خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں گیارہ ہزار واٹ کی لائن پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے علاقے تتر خیل کے قریب بجلی کا کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوئے، چاروں افراد الیکٹریشن تھے جو گیارہ ہزار لائن پر کام کر رہے تھے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کام کے دوران گرڈ اسٹیشن سے بجلی اچانک بحال کردی گئی، جس کے باعث چاروں کو کرنٹ لگا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ چاروں افراد پرائیویٹ ٹیکنیشن بتائے جارہے ہیں جو ایچ ٹی لائن بچھا رہے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں ولی اللہ ،عارف اللہ ،حضرت علی اور میر احمد شاہ شامل ہیں۔

پشاور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن نے بتایا کہ یہ محکمہ بجلی کے ذیلی ادارے فاٹا کے اہلکار تھے۔ جو شہباز خیل سے حیات خیل نئی لائن بچھانے کا کام کررہے تھے۔ پیزو گرڈ سے غلط فہمی کی بنیاد پر بجلی آن کی گئی۔

The post گیارہ ہزار واٹ ٹرانمیشن لائن پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے چار الیکٹریشن جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/MlkvAPU

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...