Urdu news

Thursday, 7 September 2023

شرح سود میں ممکنہ اضافے کے خدشات سے اسٹاک مارکیٹ میں مندی

 کراچی:  شرح سود میں ممکنہ اضافے کے خدشات اور اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو اتار چڑھاؤ کے بعد مندی رہی جس سے انڈیکس کی 45800 پوائنٹس کی سطح گرگئی۔

مندی کے سبب 50.51 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 8ارب 72کروڑ 90لاکھ 71ہزار روپے ڈوب گئے، ڈالر کی قدر تھم کر نیچے آنے اور سینٹی منٹس بہتر ہونے سے کاروباری دورانیے کے دوران ایک موقع پر 228 پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی لیکن شعبہ جاتی بنیادوں پر پرافٹ ٹیکنگ کے سبب جاری تیزی ایک موقع پر 104 پوائنٹس کی مندی میں تبدیل ہوگئی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 50.34پوائنٹس کی کمی سے 45757.24پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ،کاروباری حجم بدھ کی نسبت 27فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 17کروڑ 70لاکھ 62ہزار 657 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 323 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا۔

The post شرح سود میں ممکنہ اضافے کے خدشات سے اسٹاک مارکیٹ میں مندی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/D7znX8y

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...