Urdu news

Monday, 4 September 2023

لاہور ہائیکورٹ، پرویز الہیٰ بازیابی کا کیس کاز لسٹ سے خارج

لاہورہائیکورٹ نے پرویز الہی کی بازیابی کا کیس آج کی کازلسٹ سے نکال دیا۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری والی کاز لسٹ کے مطابق جسٹس امجد رفیق لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر کیسز کی سماعت نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ جسٹس امجد رفیق نے کل پرویز الہی کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: آئی جی اسلام آباد کو نوٹس، پرویز الہی کو کل پیش کرنے کا حکم

کاز لسٹ کے مطابق جسٹس امجد رفیق ملتان بینچ میں کیسز کی سماعت کریں گے۔ روسٹر کے مطابق جسٹس امجد رفیق 28اکتوبر تک ملتان بینچ میں کیسز کی سماعت کریں گے۔

جسٹس امجد رفیق کا ملتان بینچ میں ٹرانسفر کا روسٹر 30اگست کو جاری کیا گیا تھا۔

The post لاہور ہائیکورٹ، پرویز الہیٰ بازیابی کا کیس کاز لسٹ سے خارج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/npQe6hV

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...