Urdu news

Saturday, 9 September 2023

ملک بحران کا شکار ہے، سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے، آصف زرداری

 کراچی: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک بحران کا شکار ہے، سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے۔

سابق صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق انتخابات کا انعقاد کروائے گا ۔ مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کروانے کا پابند ہے ۔ چیف الیکشن کمشنر اور تمام ممبران پر ہمیں پورا اعتماد ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت ایس آئی ایف سی کے منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت ایک معاشی بحران سے گزر رہا ہے، جس کے لیے ہم سب کو سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے  ۔ ملک ہے تو ہم سب ہیں ۔

The post ملک بحران کا شکار ہے، سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے، آصف زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/j3JXsTL

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...