Urdu news

Tuesday, 31 October 2023

محروم طبقات کی انتخابی عمل میں شمولیت کیلیے معاشرتی رویے بدلنا ہونگے، ایکسپریس فورم

 لاہور: الیکشن کمیشن جنوری کے آخری ہفتے میں الیکشن کروانے کیلیے ہر طرح سے تیار ہے، محروم طبقات کی ووٹنگ میں شمولیت کیلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، یہ ہماری ذمے داری ہے کہ الیکشن نہ صرف صاف، شفاف اور غیرجانبدار ہوں بلکہ تمام طبقات کی شمولیت کو بھی یقینی بنایاجائے، محروم طبقات کو انتخابی عمل میں شامل کرنے کے لیے معاشرتی رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار الیکشن کمیشن، اکیڈیمیا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ’’محروم طبقات کی انتخابی عمل میں شمولیت‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں کیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشن کمیشن پنجاب شبیر خان نے کہا کہ صاف، شفاف، غیرجانبدار انتخابات کیلیے کام کر رہے ہیں، ہر صوبائی ہیڈ کوارٹر میں صنفی و سماجی شراکت داری کا ونگ خواتین اور محروم طبقات کی شمولیت یقینی بنا رہا ہے، جس حلقے میں 10 فیصد سے کم خواتین ووٹ کاسٹ کریں وہاں الیکشن کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ ووٹ کے عدم اندراج کی ایک بڑی وجہ شناختی کا رڈ کا نہ ہونا ہے۔

2017ء میں 116 اضلاع میں جینڈر گیپ 10 فیصد سے زائد تھا، وہاں خواتین کی ووٹ رجسٹریشن مہم شروع کی گئی، 2018ء میں 21 ملین نئے ووٹرز کو شامل کیا گیا جن میں سے 11 ملین خواتین تھی، پنجاب میں 13.84 ملین ووٹرز شامل ہوئے جن میں سے 7.55 ملین خواتین تھی، ہم پنجاب میں جینڈر گیپ 7 فیصد پر لے آئے ہیں۔

سربراہ سوشل ورک ڈپارٹمنٹ جامعہ پنجاب پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ عاشق نے کہا کہ خواتین میں ووٹ کی آگاہی کا مسئلہ ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے جڑے مالی فائدے کی وجہ سے بے شمار خواتین نے اپنے شناختی کارڈ بنوائے ، اگر خواتین کو ان کے ووٹ سے جڑے فوائد کے بارے میں درست آگاہی دی جائے تو ووٹر رجسٹریشن میں اضافہ ہوگا۔ گھروں میں خواتین فیصلہ سازی میں شامل نہیں، یہی رویہ معاشرے میں پھیلتا ہے۔

نمائندہ سول سوسائٹی آمنہ افضل نے کہا کہ ملک میں ایک کروڑ 20 لاکھ جبکہ پنجاب میں 65 لاکھ افراد کے ووٹ کا اندراج نہیں ہے، اس کی ایک بڑی وجہ شکاختی کارڈ کا نہ ہونا ہے، ہم نے ننکانہ صاحب میں 23 ہزار خواتین کے شناختی کارڈ بنوائے ہیں، ان میں 99 برس کی خاتون بھی شامل ہے، شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے خواتین تعلیم، صحت، وراثت، بینک اکاؤنٹ، حکومتی سکیموں سمیت 23 مختلف سہولیات و حقوق سے محروم ہیں۔

2018 میں خواتین ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 50 فیصد رہا جبکہ فافن کی 2018 کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے 37 پولنگ سٹیشنز پر خواتین ووٹرز کی تعداد انتہائی کم رہی، ہم نے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر ان علاقوں میں خواتین کی کپیسٹی بلڈنگ کی۔

The post محروم طبقات کی انتخابی عمل میں شمولیت کیلیے معاشرتی رویے بدلنا ہونگے، ایکسپریس فورم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/WdsBoUy

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سستا

 اسلام آباد:  نگران حکومت نے اگلے 15 دن کیلئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 3.82روپے فی لیٹر تک کمی کی گئی ہے۔ 

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے البتہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں 3.82روپے فی لیٹر تک کمی کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت283.38 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 303.18روپے فی لیٹر ہی برقرار رکھی گئی ہے۔

تاہم مٹی کا تیل 3.82روپے  کمی سے 211.03 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 3.40روپے  کمی کے ساتھ 189.46روپے فی لیٹر کردیا گیا  ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اگلے 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔ رات 12 بجتے ہی نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا۔

The post پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل سستا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ZTD9kbR

عوام کی حمایت سے پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی، آصف زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے جبکہ اسی عوامی خدمت کے نتیجے میں سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی مسلسل انتخابی کامیابیاں عوام کے اعتماد کا ہی مظہر ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے زرداری ہاؤس میں عمائدین اور زعما سے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی سے کشمیر تک پاکستان پیپلزپارٹی ایک زندہ حقیقت ہے اور عوام کی حمایت سے پاکستان پیپلزپارٹی انشاء اللہ عوامی حکومت قائم کرے گی۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کو میں نے بنوایا تھا لیکن انہوں نے کام نہیں کیا اور نہ ہی سابق حکومت نے عوام کیلیے کوئی کام کیا۔

اس موقع پر صدر زرداری نے نواب شاہ کے عمائدین و زعماء پر مشتمل وفد سے آئندہ عام انتخابات اور سیاسی حکمت عملی سے متعلق تجاویز کو سنا۔ سابق صدر مملکت آصف زرداری کے ہمراہ طارق مسعود آرائیں، حاجی علی حسن زرداری، علی اکبر جمالی، چوہدری عبدالقیوم آرائیں، چوہدری ایوب راجپوت، حاجی شعیب آرائیں، چوہدری ایوب جٹ، عاشق زرداری ودیگر موجود تھے۔

 

The post عوام کی حمایت سے پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی، آصف زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/9G3NLI2

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب

 اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا۔

 

عاصمہ جہانگیر گروپ کے شہزاد شوکت 464 ووٹوں کی لیڈ سے جیت گئے، انہوں نے  کل 1706ووٹ حاصل کیے،حامد خان گروپ کے امیدوار عبدالقدوس 1242 ووٹ لے سکے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے کل 3756 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا،  اسی طرح ‏سپریم کورٹ بار انتخابات میں سیکرٹری کی سیٹ کیلیے عاصمہ جہانگیر گروپ کے علی عمران سید  1447 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔

حامد خان گروپ کے سلمان منصور 1373 ووٹ لے سکے اور 74ووٹوں سے ہار گئے۔

اب تک کے غیر حتمی نتائج کے مطابق سپریم کورٹ بار الیکشن میں کل 17 سیٹوں میں سےعاصمہ جہانگیر گروپ نے صدر، سیکرٹری سمیت 13 سیٹوں  پر کامیابی حاصل کی جبکہ حامد گروپ نے 17 میں سے 4 سیٹیں حاصل کیں۔

حامد خان گروپ کے ایڈیشنل  سیکٹری شہباز کھوسہ ، نائب صدر پنجاب کامیاب ہوئے جبکہ حامد خان گروپ کے ایگزیٹیو کمیٹی کے  دو ممبران بھی کامیاب ہوئے۔

 

 

The post سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں عاصمہ جہانگیر گروپ کامیاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/JuPoYfg

Monday, 30 October 2023

بجلی ایک روپے 30 پیسے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

 اسلام آباد: ڈسکوز کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے30پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے جس کے نتیجے میں بجلی صارفین پر 22 ارب 56 کروڑ 30 لاکھ کا بوجھ پڑ سکتا ہے۔

ڈسکوز کی درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔ کمپنیوں نے کیپیسٹی چارجز کی مد میں 12 ارب 12 کروڑ 60 لاکھ روپے وصولی کی اجازت مانگ لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کے لیے بُری خبر، فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان

ڈسکوز کی جانب سے یوز آف سسٹم چارجز کے تحت 10 ارب 24 کروڑ 70 لاکھ روپے جبکہ نقصانات کی مد میں 6 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں 4 ارب 61 کروڑ 70 لاکھ روپے مانگے گئے ہیں۔دوسری جانب بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا 14 نومبر کو سماعت کرے گا۔

The post بجلی ایک روپے 30 پیسے یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/bMWomK4

نو مئی واقعات؛ عمران خان کی بہنوں اور اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

 لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد عمر کو عدالت نے 9 مئی واقعات پر درج مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 9 مئی واقعات پر درج مقدمات میں اسد عمر اور چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کی عبوری ضماتنوں پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا ۔

سماعت کے دوران اسد عمر اور چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں بہنیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئیں، جہاں تفتیشی افسر نے  مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملزمان کی گرفتاری مطلوب ہے ۔ ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے ۔ 2، 2 ماہ سے عبوری ضمانتیں چل رہی ہیں۔ ملزمان تفتیشی افسر اور جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہورہے ۔ اِدھر آکر غلط بیانی کی جارہی ہے کہ ملزمان تفتیش جوائن کرنے گئے ہیں اور تفتیشی افسر نہیں ملا۔

ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسد عمر اور دونوں بہنوں پر کیا الزامات ہیں، وہ ہمیں بتائیں ۔ ہمیں پتا ہے انہوں نے سب ملزمان کو قصور وار لکھا ہوا ہے۔ شامل تفتیش ہوکر بھی انہوں نے وہی کرنا ہے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عبوری ضمانت پر سماعت  کے بعد اسد عمر سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتوں میں 22 نومبر تک توسیع کردی۔

The post نو مئی واقعات؛ عمران خان کی بہنوں اور اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/FXkRKZs

محکمہ صحت نے رواں سال نیگلیریا سے ہونے والی 10 ویں موت کی تصدیق کردی

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے رواں سال نیگلیریا فولیری سے ہونے والی 10 ویں موت کی تصدیق کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی ضلع وسطی کا رہائشی 22 سالہ طالبعلم محمد ارسل بیگ نگلیریا سے جاں بحق ہوگیا، محمد ارسل کو 27 اکتوبر کو نجی اسپتال میں لایا گیا تھا۔

محمد ارسل کے پی سی آر ٹیسٹ میں نگلیریا مثبت آیا تھا، اہل خانہ کے اسرار پر علاقے سے پانی کے نمونوں کے حصول کے لیے ٹاؤن سرویلنس کوآرڈینیٹر کو مطلع کردیا گیا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق نیگلیریا فاؤلیری کی علامات میں سر درد، بخار، متلی، الٹی، گردن میں اکڑن، تبدیل شدہ ذہنی کیفیت اور دورے پڑنا شامل ہیں۔ نیگلیریا فاؤلیری دماغ کھانے والا امیبا ہے۔

اسے کلورین سے آسانی سے مارا جا سکتا ہے۔ شہری پانی کے ٹینکس میں کلورین ملائیں۔ جبکہ محکمہ صحت سندھ نے ہدایت کی کہ عوام سے نگلیریا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ماہرین کی جانب سے تجویز کردہ ہدایات کے مطابق پانی میں کلورین کی مقدار لازمی شامل کی جائے،اس سال نگلیریا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

The post محکمہ صحت نے رواں سال نیگلیریا سے ہونے والی 10 ویں موت کی تصدیق کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/wsTVZxj

گھریلو صارفین کیلیے گیس کی قیمتوں میں 172 فیصد تک اضافے کا نوٹی فکیشن جاری

 اسلام آباد: حکومت نے گھریلو صارفین کیلیے گیس کی قیمتوں میں 172 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت  نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ جس کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ماہانہ 25 سے 90 مکعب میٹر تک گیس  کے پروٹیکٹڈ صارفین کےلیے قیمت نہیں بڑھائی گئی جبکہ پروٹیکٹڈ صارفین کےلیے فکسڈ چارجز 10 سے بڑھا کر 400 روپے کر دیے گئے، پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے ماہانہ بل 900 روپے سے زیادہ کا نہیں ہوگا، جبکہ تندور کے لیے بھی گیس کے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

نان پروٹیکٹڈ  گھریلو صارفین کےلیے گیس کی قیمت میں  172 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ماہانہ 25 مکعب میٹر کے صارفین کےلیے قیمت 200 سے بڑھا کر 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، ماہانہ 60 مکعب میٹر استعمال پر گیس  کی قیمت 300 سے بڑھ کر  600روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، ماہانہ 100 مکعب میٹر استعمال پر گیس  کی قیمت 400 سے بڑھا کر  1000روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ماہانہ 150 مکعب میٹر استعمال پر گیس  کی قیمت 600 سے بڑھا کر  1200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، ماہانہ 200 مکعب میٹر استعمال پر گیس  کی قیمت 800 سے بڑھا کر  1600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، ماہانہ 300 مکعب میٹر استعمال پر گیس  کی قیمت 1100 سے بڑھا کر  3000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

ماہانہ 400 مکعب میٹر استعمال پر گیس  کی قیمت 2000 سے بڑھا کر  3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، ماہانہ 400 مکعب میٹر  سے زائد استعمال پر قیمت 3100 سے بڑھا کر  4000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق تندوروں کےلیے گیس کی قیمت 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو برقرار ہے جبکہ پاور پلانٹس کےلیے گیس کی قیمت 1050 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو برقرار رکھی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق سیمنٹ سیکٹر کےلیے گیس کی قیمت 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی، سی این جی سیکٹر کےلیے گیس کی  فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 3600 روپے، برآمدی صنعتوں کےلیے گیس کی قیمت 2100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق غیر برآمدی صنعتوں کےلیے گیس کی قیمت 2200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

وزارت توانائی کے مطابق وفاقی کابینہ نے آج قیمتوں میں اضافے کی سمری ای سی سی کو واپس بھیجی تھی، جس پر اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آج 4 بجے شام کے اجلاس میں گیس کی قیمتوں کی دوبارہ منظوری دی۔

وزارت توانائی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک میں گیس کے ذخائر سالانہ 5 سے 10 فیصد کی شرح سے کم ہو رہے ہیں، درآمدی گیس شامل کرنے سے قومی خزانے پر مالی بوجھ بڑھ رہا ہے اور روپے کی قدر کم ہونے سے گیس کی تلاش،پیداوار اور تقسیم  پر اخراجات بھی بڑھ گئے ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے سے گردشی قرض 2.1 ٹریلین تک پہنچ گیا، بہت زیادہ منافع کمانے والے کاروبار کم قیمت پر قدرتی گیس استعمال کر رہے ہیں، آئی ایم ایف کے پروگرام میں شامل ہونے کی وجہ سے تمام سبسڈی واپس لیں۔

وزارت توانائی کے مطابق آخری بار گیس کی قیمتوں میں ڈھائی سال پہلے اضافہ کیا گیا تھا، گیس کی قیمتوں میں گزشتہ اضافے سے461ارب روپے قومی خزانے میں جمع ہوئے تھے، نگراں حکومت اگر گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرتی تو گردشی قرضہ 400 ارب روپے مزید بڑھ جاتا۔

 

 

The post گھریلو صارفین کیلیے گیس کی قیمتوں میں 172 فیصد تک اضافے کا نوٹی فکیشن جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/MgXkofl

Sunday, 29 October 2023

ڈالر کی قیمت میں استحکام کے بغیر مہنگائی کا خاتمہ ممکن نہیں!

ملک کو درپیش بڑے مسائل میں سے ایک  مسئلہ مہنگائی ہے جس کا تعلق معیشت سے ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں خاطر خواہ اضافہ ہوا مگر مہنگائی میں کمی نظر نہیں آئی۔

مہنگائی کی وجوہات کیا ہیں، معیشت کیسے مستحکم ہوسکتی ہے، روپے کی قدر میں اضافے سے معیشت پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ اس طرح کے بیشتر سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ’’مہنگائی کا خاتمہ کیسے ممکن؟‘‘ کے موضوع پر ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہرین معاشیات ، بزنس و تاجر کمیونٹی کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا۔ ان سے ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔

ڈاکٹر قیس اسلم

(ماہر معاشیات)

کیپٹل ازم میں فری مارکیٹ اور مقابلے کی فضاء کے ذریعے قیمتوں میں استحکام لایا جاتا ہے اور حکومت کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ لوگوں کو فراڈ سے بچائے اور مقابلے کی فضاء قائم رکھے مگر ہمارے ہاں ایسا نہیں ہوا۔ یہاں تو کسی کو عام آدمی کی حالت زار بہتر کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

یہ استحصالی نظام ہے اور ایسا لگتا ہے کہ ہم نے بکریوں کی رکھوالی کی ذمہ داری بھڑیے کو دے رکھی ہے۔ افسوس ہے کہ ہم بے سمت جا رہے ہیں، کسی حوالے سے کوئی پلاننگ ہے اور نہ ہی کام۔ ہم دنیا میں کسی بھی ملک کا مقابلہ نہیں کر پا رہے۔ شرح سود کی بات کریں تو خطے سمیت دنیا کے بڑے ممالک میں ہمارے ہاں سب سے زیادہ ہے۔

یورپ میں 3فیصد، امریکا 5 فیصد ، بھارت 6 فیصد، برازیل 8 فیصد، جاپان میں منفی 1 فیصد جبکہ پاکستان میں 22 فیصد ہے، ایسے میں معیشت کیسے چل سکتی ہے؟ ہم کس طرح ان کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ میرے نزدیک ہونا تو یہ چاہیے کہ امپورٹ، ایکسپورٹ ڈیوٹی ختم کرکے صرف سیلز ٹیکس لگا دیا جائے۔ اس طرح یہاں دنیا بھر سے اشیاء آئیں گے۔

یہاں مقابلے کی فضا پیدا کی جائے، سیلز ٹیکس لے کر معیشت کو مستحکم کیا جائے اور پرائس کنٹرول کرکے عام آدمی تک سستے داموں اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ افسوس ہے کہ ہمارے ٹیکس ، ریونیو اور کسٹم کے ادارے اچھا پرفارم نہیں کر رہے۔

اسی طرح قانون و انصاف کے اداروں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے بلکہ یہ کہنا بہتر ہوگا کہ ہمارے ملک کا مجموعی سسٹم ہی ناقص ہے جو عام آدمی کو ریلیف نہیں دے پا رہا، ڈیلور نہیں کر رہا یہی وجہ ہے کہ ملک کے معاشی، معاشرتی اور سماجی مسائل حل نہیں ہورہے، ہمیں سسٹم کے نقائص دور کرنا ہونگے۔

اگر حکومت کی مداخلت بہت زیادہ رہی، بجلی، تیل، گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا رہا تو کسی کیلئے بھی کاروبار کرنا ممکن نہیں ہوگا، خصوصاََ چھوٹا کاروبار کرنے والے کاروبار نہیں کر سکیں گے لہٰذا اگر ملک میں سرمایہ کاری چاہیے تو کاروباری طبقے کو ریلیف دینا ہوگا، معاشی استحکام لانا ہوگا اور حکومت کو اپنا کردار محدود کرنا ہوگا۔ڈالر 300 روپے پر آیا تو خیال تھا کہ بیرونی سرمایہ کاری آئے گی مگر نہیں آئی۔

ڈالر کے نیچے آنے سے امپورٹ، ایکسپورٹ پر بھی فرق نہیں پڑا۔ ہمیں سمجھنا چاہیے کہ ڈنڈے کے زور سے معیشت نہیں چلائی جاسکتی، بہتر پالیسی بنا کر آگے بڑھنا ہوگا۔ ’یو این ڈی پی ‘ کی رپورٹ کے مطابق 4 ملین افراد خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں، 1.4 ملین افراد چوری، ڈکیتی میں ملوث ہوگئے، یہ الارمنگ ہے۔

ہم ابھی تک سیلاب کے نقصان سے باہر نہیں نکل سکے، مسائل کے حل کیلئے بڑے اقدامات ضروری ہیں۔ معیشت کی بہتری کیلئے شرح سود 8 سے 9 فیصد کی جائے، بجلی کے ریٹ نیچے لائے جائیں، ٹیکس کم کیا جائے، لوگوں کو ریلیف دیا جائے، مقامی حکومتیں قائم کی جائیں اور سرمایہ داروں کو سہولیات دی جائیں۔ آئی ایم ایف غریب کو تحفظ دینے کی بات کرتا ہے،ہم غریب کو لوٹ کر امیر کو مستحکم کر رہے ہیں، متعدد ٹیکس لگائے جا رہے ہیں جو غریب پر بوجھ ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ غریب کا گھر کوئی بہتر نہیں کرنا چاہتا۔

آئی ایم ایف کہتا ہے کہ ایک بینک اکاؤنٹ سے سب لنک کریں، سرکلر ڈیٹ کم کریں، اشرافیہ کی مراعات ختم کریں، حکومت کے اخراجات کم کریں، وہ ادارے جو معیشت پر بوجھ بن چکے ہیں ان کی نجکاری کریں، امیر پر ٹیکس لگائیں اور غریب کو ریلیف دیں،اگر حکومت آئی ایم ایف کی شرائط مان لے تو معیشت میں بہتری آسکتی ہے۔

اس وقت گورننس کا بحران ہے۔ نگران حکومت موجود ہے جس نے الیکشن نہیں لڑنا، شاید اسی لیے سخت فیصلے لیے جا رہے ہیں، اگر ملک کو آگے لے جانا ہے تو عوام کو سہولیات دینا ہونگی، ان کی زندگی کو بہتر بنانا ہوگا۔

ڈاکٹر محمد ارشد

(سابق ریجنل چیئرمین ایف پی سی سی آئی)

ڈالر کے ریٹ میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے اس وقت مارکیٹ میں بے یقینی کی صورتحال ہے لہٰذا جب تک ڈالر کا ریٹ ایک جگہ نہیں رکتا، اس میں تسلسل برقرار نہیں رہتا اور مارکیٹ میں اعتماد پیدا نہیں ہوتا تب تک ریٹیل پر اس کا اثر نہیں پڑے گا۔ غیر یقینی کی صورتحال میں نہ تو قیمتوں میں کمی آئے گی اور نہ برآمدات یا درآمدات میں اضافہ ہوگا۔

ڈالر کی قیمت میں کمی سے سویابین کی قیمت میں 235 روپے فی لیٹر کمی آئی مگر یہ فیکٹریوں سے صارف تک نہیں پہنچی۔ ڈالر کی قدر میں حالیہ کمی کا جائزہ لیں تو اس کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں ملتی۔ ڈالر کا 276 تک آنا پریکٹیکل نہیں تھا، یہی وجہ ہے کہ یہ کمی نیچے تک منتقل نہیں ہوئی اور اب ڈالر پھر سے مہنگا ہونا شروع ہوگیا۔

ایسا لگتا ہے کہ جو لوگ ڈالر خریدتے ہیں انہوں نے اپنے لیے خریدنے کی گنجائش بنائی، یہ سستا ہوا تو انہوں نے پھر سے خرید لیا اور ڈالر 281 پہ چلا گیا۔

6 دن پہلے  اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ بینک سے بھی کم تھا، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر حکومت اپنی رٹ قائم کرے تو چیزیں بہتر ہوسکتی ہیں لیکن اب جیسے ہی ڈالر بڑھنا شروع ہوا ہے تو اوپن مارکیٹ میں اس کی قیمت زیادہ ہوجائے گی۔ میرے نزدیک ڈالر کو فری مارکیٹ نہیں چھوڑنا چاہیے بلکہ اسے کنٹرول کرنا چاہیے۔ اگر ڈالر کو 300 پر بھی روک لیا جائے تو معاملات میں بہتری آسکتی ہے۔

ہمارا بارڈر بہت بڑا ہے، اس میں سمگلنگ و دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنا بہت مشکل ہے لہٰذا اسے بہتر پالیسی بنا کر کم کیا جاسکتا ہے۔ ایران کا کوکنگ آئل لاہور میں بک رہا ہے حالانکہ یہ غیر قانونی ہے، یہ سمگل ہو کر آیا ہے، اس کی روک تھام کیلئے امپورٹ ڈیوٹی کو کم کر دینا چاہیے۔ اس کے ساتھ ٹیکس ریٹ میں بھی کمی لانی چاہیے۔

حکومت نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر 10 فیصد ٹیکس عائد کر دیا ہے جبکہ بعض اشیاء کی تجارت روک دی ہے۔ بھارت کے مقابلے میں ہمارے ہاں شرح سود زیادہ ہے، اسے کم کیا جائے، میرے نزدیک یہ 8 فیصد ہونی چاہیے تاکہ ہم بھارت و دیگر ممالک کا مقابلہ کر سکیں۔ ہمارے ہاں چاول بہت اچھا ہے لیکن بھارت نے عالمی مارکیٹ میں جگہ بنا رکھی ہے۔

بھارت نے چاول کی نئی قسم نکالی، 10 برس میں اس میں خوشبو نہیں آئی مگر ہمارے ہاں 3 برس میں چاول کی اس قسم میں خوشبو آگئی، یہ اللہ کا خاص کرم ہے کہ یہ زمین اچھی ہے۔ اسی طرح ہماری ٹیکسٹائل انڈسٹری بہترین ہے، اس کے پاس جدید مشینری اور سکلڈ ورکرز ہیں، روبوٹک مشینری تک لگ چکی ہے لہٰذا ہم امید کرتے ہیں کہ وزیراعظم اور حکومت بہتر پالیسی بنا کر ملکی معیشت اور صنعت و تجارت کی ترقی کیلئے کام کریں گے۔

حافظ عارف

(صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن پنجاب)

صارف کو یہ شکایت ہوتی ہے کہ ہم مہنگی اشیاء فروخت کر رہے ہیں کیونکہ اس کا براہ راست تعلق ہمارے ساتھ ہے لیکن اس مہنگائی میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے، ہر چیز کی قیمت مقرر ہے، پرنٹ بھی ہوتی ہے، ہم اسی کے مطابق فروخت کرتے ہیں۔

میرے نزدیک مہنگائی کی وجہ بیڈ گورننس اور استحصالی نظام ہے، لوگوں کی قوت خرید ہر گزرتے دن کے ساتھ کم ہوتی جا رہی ہے۔

ہمیں یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ کم پیسے ہونے کی وجہ سے صارف بار بار بل کرواتا ہے اور اپنی ضرورت کی اشیاء بھی نکلوا دیتا ہے یا کم کر دیتا ہے تاکہ اس کے پاس موجود رقم کے حساب سے بل بن سکے۔

بدقسمتی سے غریب کیلئے بدترین مہنگائی ہے، حکومت نے تو آٹا، گھی، چینی کو بھی لگژری آئٹم سمجھ لیا ہے، لوگوں کیلئے ایک وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگیا ہے، بے روزگاری اور غربت نے گھروں میں ڈیرے ڈال لیے ہیں اور لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ڈالر کے حوالے سے بہت باتیں کی جاتی ہیں۔

میرے نزدیک ڈالر کے مہنگا ہونے سے مہنگائی میں اضافہ نہیں ہوتا بلکہ یہ ایک آسان بہانہ ہے جسے لگا کر اشیاء کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں۔

ہم نے دیکھا ہے کہ ڈالر سستا ہونے کے بعد چائے، ڈبل روٹی و دیگر اشیاء کے ریٹس میں اضافہ کر دیا گیا، اگر ڈالر سے تعلق ہوتا تو پھر یہ قیمتیں کم ہونی چاہیے تھی۔ گھی کی قیمت کے حوالے سے ایک مسئلہ ہے۔

اس کے نرخ پیکٹ پر پرنٹ نہیں ہوتے۔ ویسے تو یہ قانون موجود ہے کہ ہر چیز کی قیمت پرنٹ کی جائے مگر گھی ملز مالکان نے عدالت سے حکم امتناع لے رکھا ہے۔ اب گھی کا ریٹ معیار کے مطابق نہیں بلکہ اب بہترین کوالٹی اور عام کوالٹی والے گھی کی قیمت میں معمولی سا فرق ہے۔

مہنگائی کے حوالے سے جب عوامی ردعمل آتا ہے تو حکومت ریٹیلرز پر دباؤ بڑھانا شروع کر دیتی ہے، جگہ جگہ چھاپے مارے جاتے ہیں، جرمانے کیلئے جاتے ہیں لیکن اس سے خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوتا، اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمیں ہول سیل مارکیٹ سے ہی مہنگے داموں اشیاء ملتی ہیں لہٰذا اگر حکومت صحیح معنوں میں مہنگائی کنٹرول کرنا چاہتی ہے تو اسے ریٹیلرز سے زیادہ، ہول سیلر اور ملز مالکان کو کنٹرول کرنا ہوگا۔

میں نے وزیراعلیٰ کی زیر قیادت اعلیٰ سطحی میٹنگ میں بھی بتایا کہ سسٹم کے نقائص کیا ہیں، ڈالر کے سستا ہونے کے بعد بھی مہنگائی کم کیوں نہیں ہورہی اور حکومت کو کیا اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک بات توجہ طلب ہے کہ پنجاب حکومت آٹے پر سبسڈی دینے جا رہی ہے، میرے نزدیک اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ 60 ارب روپے کی سبسڈی سے صرف 60 روپے کا فرق پڑے گا۔ مہنگائی کے حوالے سے ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ ہر ڈپٹی کمشنر کے مقرر کردہ ریٹ الگ الگ ہیں۔

اضلاع کے درمیان 20 سے 50 روپے تک قیمتوں کا فرق ہے، اسے بھی دیکھنا ہوگا۔ میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا رکن ہوں لیکن یہ فعال نہیں ہے، حالت یہ ہے کہ 33 رکنی کمیٹی کی نہ کوئی میٹنگ ہوئی اور نہ ہی کسی کو معلوم ہے کہ اسے کیا کرنا ہے۔ لہٰذا ایسی صورت میں مہنگائی پر کیسے قابو پایا جاسکتا ہے، اسی طرف توجہ دینا ہوگی۔

The post ڈالر کی قیمت میں استحکام کے بغیر مہنگائی کا خاتمہ ممکن نہیں! appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/06D1To3

آواران میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

 راولپنڈی:  بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کھوڑو میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں  دو ہشت گرد ہلاک اور  دو اہلکار شہید ہوگئے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق  آواران میں سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جب کہ دو دہشت گرد زخمی ہو گئے۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائب صوبیدار آصف عرفان اور سپاہی عرفان علی نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

علاقے میں پائے جانے والے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس اپریشن جا رہی ہے اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

The post آواران میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/4YX28Ru

اسلام آباد؛ جماعت اسلامی کے رہنما سمیت تمام کارکنان رہا

 اسلام آباد: جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر نصر اللہ رندھاوا سمیت تمام کارکنان کو رہا کر دیا گیا۔

جماعت اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پولیس نے گزشتہ شام اسلام آباد سے گرفتار تمام کارکنان کو رہا کر دیا جبکہ انتظامیہ نے غزہ مارچ کے لیے ضبط سامان بھی واپس کر دیا۔

جماعت اسلامی کا اعلان کردہ غزہ مارچ شیڈول کے مطابق ہوگا اور اختتام ایمبیسی روڈ امریکی سفارتخانہ پر ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی ساڑھے چار بجے مارچ سے خطاب کریں گے۔

مزید پڑھیں؛ اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے کئی رہنما گرفتار، ایک کو دوران حراست ہارٹ اٹیک

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد انتظامیہ نے جماعت اسلامی کو امریکی سفارت خانے کے باہر غزہ ملین مارچ کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے متعدد کارکنوں و رہنماؤں کو گرفتار کرلیا جبکہ دوران حراست ایک رہنما کو ہارٹ اٹیک بھی ہوا۔

مارچ کے سلسلے میں جماعت اسلامی کی جانب سے راستوں اور گزر گاہوں پر کیمپ لگائے گئے جبکہ تیاری شروع کی گئی تو پولیس نے انہیں روک دیا اور تمام سامان کو ضبط کر کے کیمپ اکھاڑ دیے۔

The post اسلام آباد؛ جماعت اسلامی کے رہنما سمیت تمام کارکنان رہا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/O5csZzb

Saturday, 28 October 2023

ہم نے مہنگائی کو ختم کیا نہ قابو، تاہم کمی آرہی ہے، وزیر خزانہ

 کراچی: نگراں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ ہم نے مہنگائی کو ختم تو نہیں کیا اور نہ ہی قابو کیا لیکن اس میں کمی آرہی ہیں۔

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)  میں تقریب سے  خطاب کرتے ہوئےنگراں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ میرا کام معیشت کو مشکل حالات سے نکالنا ہے ۔ اس کے لیے بہت کام ہورہا ہے ۔ نگران حکومت کو صرف 2 ماہ ہوئے ہیں، اس دوران کوشش کی ہے کہ پوری ذمے داری سے کام کریں ۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم نے جوائن کیا 17 اگست کو، سب کو پتا ہے معیشت کو کیا مشکلات درپیش تھیں ۔ بہت جلد معیشت کو بحال کرنے کی کوشش کی ۔یہ آسان کام نہیں تھا ۔ ہم زیادہ وقت ضائع نہیں کرسکتے ، اس لیے کام پر توجہ دیتے ہیں ۔ ادویات کی صنعت کے بارے میں متعلقہ وزارت سے رابطہ کریں گے ۔ معاشی بحالی کی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں ۔ ہم اس عمل کو تیز کرنا چاہتے ہیں، لیکن وقت لگے گا ۔

انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کی شرح نمو 2 سے 3 فیصد ہوگی ۔ ورلڈ بینک نے اس ضمن میں محتاط تخمینہ دیا ہے ۔ پہلی مرتبہ 14 ماہ میں لارج اسکیل اور پاور سیکٹر نے گروتھ کی  ہے۔ سیمنٹ اور ٹریکٹرز کی پیداوار میں بہتری آئی ہے ۔ کھاد کی فروخت تیزی سے بحال ہوئی  جب کہ کپاس کی پیداوار 80 فیصد بڑھی ہے ۔ کسانوں کے جولائی ستمبر کے دوران قرض میں 44 فیصد اضافہ ہوا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انٹربینک میں ڈالر 279 روپے پر مستحکم ہوچکا  ہے۔ 8 فیصد روپے کی قدر بہتر ہوئی  ہے۔ انٹربینک میں ڈالر 305 تک پہنچ چکا تھا ۔ روپے کی قدر کو بہتر بنانے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہت اچھا کردار ادا کیا  ہے۔ سرحدوں پر کرنسی کے حوالے سے غلط کام ہورہا تھا ۔ ایکس چینج کمپنیوں کی اصلاحات نے بھی اہم کردار ادا کیا  ہے۔

ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ بجلی کی چوری ایک بڑا مسئلہ ہے۔بجلی گیس کی قیمتوں کو انٹرنیشنل مارکیٹ کے مطابق بنایا ہے ۔ تیل کی قیمت میں کمی کے فوری اثرات عوام کو منتقل کیے۔ ایف بی آر نے پہلی سہ ماہی میں آئی ایم ایف کے ہدف سے زائد ٹیکس وصولی کی ہے ۔ اس ہدف پر رکنا نہیں حکومت چلانے کے لیے پیسا چاہیے۔  سرکاری اداروں کے لیے اصلاحات بھی لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف پروگرام پر موثر طریقے سے عمل جاری ہے۔ 2 نومبر کو آئی ایم ایف وفد پاکستان آرہا ہے جسے پروگرام پر عمل درآمد کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کریں گے ۔ آئی ایم ایف پروگرام ٹریک پر ہے ، قسط موصول ہونے پر دیگر ملٹی لٹرل اداروں سے بھی انفلوز ملیں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ فسکل اکاؤنٹ غیر متوازن ہو اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ زیادہ ہو تو شرح سود ہی اس کو بہتر کرتی ہے۔ اس کے نتائج کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری کی شکل میں آرہے ہیں ۔ شرح سود کا تعین وزارت خزانہ نہیں اسٹیٹ بینک کرتا ہے ۔ ہمیں انڈسٹری کی تکلیف کا احساس ہے۔ شکایات سن کر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر معاشی بحالی کا پلان تیار ہے۔

The post ہم نے مہنگائی کو ختم کیا نہ قابو، تاہم کمی آرہی ہے، وزیر خزانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/WZ81yIJ

ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کا پولیس کیمپ پر جدید ہتھیاراور دستی بم سے حملہ

ڈی آئی خان میں دہشت گردوں نے پولیس کیمپ پر جدید ہتھیار اور دستی بم سے حملہ کردیا جس میں ایک اہلکار کے شہید ہونے کی اطلاع ہے۔ 

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے ٹول پلازہ کے قریب پولیس کیمپ کو نشانہ بنایا، حملہ آوروں نے جدید ترین ہتھیاروں سے حملہ کیا جبکہ حملے میں دستی بم بھی استعمال کیے گئے۔

پولیس کے مطابق حملے میں پولیس اہلکار کے شہید ہونے کی اطلاع ہے، جبکہ پولیس کیمپ میں 15 سے 20 پولیس اہلکار موجود تھے، پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی جبکہ تھانوں سے مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔

علاوہ ازیں مسافروں کو یارک ٹول پلازہ کی طرف سفر کرنے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

The post ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کا پولیس کیمپ پر جدید ہتھیاراور دستی بم سے حملہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/WaiT9h8

Friday, 27 October 2023

حضرت نظام الدین ؒ کا عرس، بھارت نے پاکستانی زائرین کو ویزے نہیں دیے

 لاہور: حضرت نظام الدین اولیاؒ کے 720 ویں سالانہ عرس میں شرکت کے لیے بھارتی حکومت کی طرف سے ابھی تک پاکستانی زائرین کو ویزے نہیں مل سکے ہیں۔

عرس کی تقریبات بھارتی دارالحکومت میں آج (28 اکتوبر) سے شروع ہورہی ہیں جو 5 نومبر تک جاری رہیں گی، جس میں شرکت کے لیے 250 پاکستانی زائرین نے آج  واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہونا تھا لیکن انہیں ابھی تک بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے ویزا نہیں مل سکا ہے۔

پاکستانی زائرین نے وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی کے ذریعے درخواستیں جمع کروائی تھیں۔ درخواست دہندگان کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ حاجی کیمپ لاہور پہنچیں اور یہاں سے اپنی سفری دستاویزات وصول کرلیں۔ گزشتہ روز زائرین کی بڑی تعداد حاجی کیمپ لاہور میں پہنچی اور رات گئے تک پاسپورٹ ملنے کا انتظار کرتی رہی لیکن بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے پاسپورٹ واپس نہیں بھیجے گئے۔

وفاقی وزارت مذہبی امور کے حکام نے ایکسپریس کو بتایا کہ زائرین کے ویزوں کے حوالے سے وزارت خارجہ کے توسط سے بھارتی سفارتخانے سے رابطہ کیا گیا ہے لیکن ابھی تک بھارتی سفارتخانے نے پاکستانی زائرین کو ویزے دینے یا ان کی درخواستیں مسترد ہونے سے متعلق کچھ نہیں بتایا ہے۔ حکام کے مطابق آج ہفتہ کی چھٹی ہے لیکن وہ آج بھی بھارتی سفارتخانے سے رابطہ کریں گے۔ تمام زائرین کو پیغام پہنچایا جارہا ہے کہ ابھی حاجی کیمپ لاہور نہ پہنچیں۔جب ویزے مل جائیں گے تو تمام زائرین کو بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع کردی جائے گی۔

اُدھر بھارتی سفارتخانے کے ذرائع نے بتایا کہ انہیں ابھی تک پاکستانی زائرین کو ویزے دینے سے متعلق نئی دہلی سے اجازت نہیں مل سکی۔

واضح رہے کہ 1974ء  کے پاک بھارت مذہبی سیاحت کے معاہدے کے تحت بھارت حضرت نظام الدین اولیاؒ کے عرس میں شرکت کے لیے 250 پاکستانی زائرین کو ویزے دینے کا پابند ہے لیکن بھارتی سفارتخانے کی طرف سے پاکستانی زائرین کو ویزے فراہم کرنے میں اکثر تاخیر کی جاتی ہے یا پھر عین موقع پر ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا جاتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان مذہبی سیاحت کے اسی معاہدے کے تحت نومبر میں 3 ہزار بھارتی سکھ یاتریوں کو باباگورونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے ویزے جاری کرے گا۔

The post حضرت نظام الدین ؒ کا عرس، بھارت نے پاکستانی زائرین کو ویزے نہیں دیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/dB24FaR

وزیرستان میں بم دھماکے میں پاک فوج کے دو جوان شہید

 پشاور: خیبرپختونخوا میں دو واقعات میں پاک فوج کے دو جوان شہید اور ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا جب کہ دو دہشت گرد زخمی ہوئے جنہیں سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا۔

ان دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ دہشت گرد علاقے میں سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ۔

ایک اور واقعے میں، جنوبی وزیرستان کے ضلع سرویکائی کے عام علاقے میں ایک دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا۔دھماکے کے نتیجے میں دو بہادر سپاہی؛ سپاہی بنارس خان اور سپاہی عبدالکریم شہید ہو گئے۔

علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہناہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

The post وزیرستان میں بم دھماکے میں پاک فوج کے دو جوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2bjMqwg

پی آئی اے کیلئے 8 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے پی آئی اے کیلئے 8 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔ 

نگراں وفاقی وزیر برائے خزانہ، محصولات اور اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ سنگل ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق پی آئی اے کومنظوری کی رقم سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی پی آئی اے کو ہنگامی ضروریات کیلئے فنڈز دے گی۔ سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے درمیان معاہدے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔

رقم کے حصول کے بعد پی آئی اے کے آپریشنز میں بہتری آئے گی، ترجمان پی آئی اے

ترجمان پی آئی اے کے مطابق آئندہ چند روز میں خطیر رقم کے حصول کے بعد پی آئی اے کے آپریشنز میں بہتری آئے گی، قومی ائیرلائن کی جانب سے ترجیحی بنیاد پر ضروری امور کے لیے رقوم کا استعمال بنایا جائے گا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق فوری طور ایندھن فراہم کرنے والی کمپنی پی ایس او،گراونڈ ہینڈلگ کی مد میں ادائیگیوں کو ممکن بنایا جائے گا، رقم کے ذریعے فوری طور پر قرضہ جات کی ادائیگی بھی کی جائے گی۔

The post پی آئی اے کیلئے 8 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/8MypEmz

موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث گینگ کے 3 کارندے گرفتار

کراچی: ناظم آباد پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث گینگ کے 3 کارندوں کو گرفتار کرلیا جس میں ایک کباڑیہ بھی شامل ہے۔ 

پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت کاشف کیانی عرف بھورا، وسیم عرف کالا اور کباڑیئے مجید کے نام سے کی گئی، گرفتار ملزم مجید کباڑیہ اسکریپ کا کام کرتا ہے جو کہ چوری کی موٹر سائیکلوں سے پارٹس کھول کر فروخت کر دیتا ہے۔

علاوہ ازیں پولیس نے چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے 5 مسروقہ موٹر سائیکلیں اور بڑی تعداد میں موٹر سائیکلوں کے اسپیئر پارٹس بھی برآمد کرلیے ہیں جبکہ گرفتار ملزم کاشف کیانی عادی جرائم پیشہ ہے جو کہ اس سے قبل حیدری اور جمشید کوارٹر پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے۔

پولیس گرفتار ملزمان سے چوری کی جانے والی موٹر سائیکلوں اور ان کے پارٹس فروخت کرنے کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

The post موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث گینگ کے 3 کارندے گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3JYZFOp

Thursday, 26 October 2023

تعلیماتِ خاتم النبیینؐ پیغامِ امن عالم

اسلام نام ہے زندگی گزارنے کے اس طریقے کا جو آخری رسول کریم حضرت محمد ﷺ سے پہلے بھی انبیائے کرام علیہم السلام کا تھا اور بعد میں آنے والی تمام انسانیت کا رہے گا، اسی کی تبلیغ و اشاعت کے لیے دنیا میں انبیاء کرامؑ کا طویل سلسلہ قائم کیا گیا۔

ارشاد باری تعالی کا مفہوم: ’’اﷲ تعالی نے تمہارے لیے وہی دین مقرر کیا جس کا حکم نوح کو دیا گیا، اور جس کی وحی آپؐ کو کی گئی، اور جس کا حکم موسٰی اور عیسٰی کو دیا کہ دین کو قائم کرو اور اس میں اختلاف برپا مت کرو۔‘‘ (شوری)

ایسا دین جو ہمیشہ سے سارے انبیائے کرامؑ کا ہے اور جو اﷲ کے نزدیک پسندیدہ ہے، اسی کا نام اسلام ہے، مفہوم: ’’اﷲ کے نزدیک دین صرف اسلام ہے۔‘‘

دین اسلام میں زور زبردستی کی گنجائش نہیں، ہر پسند اور کام یاب طریقے کے انتخاب میں لوگوں کو اختیار دیا جاتا ہے تاکہ اندازہ ہو کہ کون صحیح راستہ اختیار کرتا ہے اور کون غلط۔ مفہوم: ’’اے نبی (ﷺ)! آپ کہہ دیجیے یہ حق تمہارے رب کی طرف سے ہے، اب جس کا جی چا ہے مان لے جس کا جی چاہے انکار کر دے، ہم نے ظالموں کے لیے آگ تیار کر رکھی ہے۔‘‘

مذہبی تعصب اور اسلام:

اسلام اپنے افکار و نظریات کو بہ زور طاقت مسلط کرنے اور اپنے مذہب و تہذیب میں دوسروں کو ضم کرنے کی کوشش کرنے سے منع کرتا ہے، ارشاد خداوندی کا مفہوم ہے: ’’دین کے معاملہ میں کوئی زبردستی نہیں ہے، سرکشی کے معاملہ میں ہدایت واضح ہو چکی ہے، جو معبودانِ باطل کا منکر اور اﷲ پر ایمان رکھتا ہو، اس نے مضبوط سہارا تھام لیا، جو کبھی ٹوٹنے والا نہیں۔‘‘

دیگر مذہبی شعائر کو بُرا کہنے کی ممانعت:

مفہوم: ’’اﷲ کے علاوہ جن معبودوں کو یہ لوگ پکارتے ہیں، انھیں بُرا بھلا مت کہو، کہیں ایسا نہ ہو کہ جہالت کی بنیاد پر وہ معبود حقیقی کو بُرا بھلا کہنے لگیں۔‘‘

ہر انسان کو خواہ وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو اپنی عبادت گاہوں سے والہانہ عقیدت ہوتی ہے، ان کے مسمار کر دینے سے ان فسادیوں کے تئیں اس کے دل میں نفرت و عداوت کا شعلہ بھڑکتا رہتا ہے، جب بھی اسے موقع ملتا ہے اس کے جذبات مشتعل ہوجاتے ہیں اور وہ تشدد و فساد پر اتر آتا ہے، جس سے پورا شہر اور ملک دہشت و فساد کا شکار ہوجاتا ہے۔

خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیقؓ نے کفار کے مذہبی معاملات کے تعلق سے جو معاہدہ لکھا، اس کے الفاظ اس طرح ہیں: مفہوم: ’’ان کے چرچ اور کنیسے منہدم نہیں کیے جائیں گے، اور نہ کوئی ایسی عمارت گرائی جائے گی جس میں وہ ضرورت کے وقت دشمنوں کے حملے میں قلعہ بند ہو تے ہیں، ناقوس اور گھنٹیاں بجانے کی ممانعت نہیں ہوگی، اور نہ تہواروں کے موقعوں پر صلیب نکالنے سے روکے جائیں گے۔‘‘ (کتاب الخراج لابی یوسف)

حضرت عمرؓ نے غیر مسلموں کے حقوق کی حفاظت کے لیے جو معاہدہ تحریر فرمایا، اس کے بعض اجزا اس طرح ہیں، مفہوم: ’’یہ امان ہے جو اﷲ کے غلام امیر المومنین عمر نے اہلِ ایلیا کو دی، یہ امان جان و مال، گرجا، صلیب، تن درست و بیمار اور ان کے تمام اہلِ مذہب کے لیے ہے، نہ ان کے گرجا گھروں میں سکونت اختیار کی جائے گی، نہ وہ ڈھائے جائیں گے، نہ ان کے احاطے کو نقصان پہنچایا جائے گا، نہ ان کے صلیبوں اور ان کے مال میں کمی کی جائے گی، مذہب کے بارے میں ان پر کوئی جبر نہیں کیا جائے گا، نہ ان میں سے کسی کو نقصان پہنچایا جائے گا۔‘‘ (الفاروق)

حضرت عثمانؓ نے ان تمام معاہدوں کو اسی طرح باقی رکھا جس طرح عہدِ رسالتؐ، حضرت ابوبکرؓ اور حضرت عمرؓ کے عہد میں تھے۔ ایک مرتبہ غیر مسلموں کی شکایت پر آپ نے اپنے گورنر کوایک تادیبی خط لکھا جس کا مضمون یہ تھا، مفہوم: ’’عراق میں مقیم نجران کے باشندوں کے سردار نے آکر میرے پاس شکایت کی ہے اور مجھے وہ شرط دکھائی ہے جو عمرؓ نے ان کے ساتھ طے کی تھی، میں نے ان کے جزیہ میں سے تیس جوڑوں کی تخفیف کر دی ہے، انھیں میں نے اﷲ تعالی کی راہ میں بخش دیا ہے، اور وہ ساری زمین دے دی جو عمرؓ نے انھیں یمنی زمین کے عوض صدقہ کی تھی، اب تم ان کے ساتھ بھلائی کرو۔ کیوں کہ یہ ایسے لوگ ہیں جنھیں ذمہ حاصل ہے، عمرؓ نے ان کے لیے جو صحیفہ تیار کیا تھا، اسے غور سے دیکھ لو، اور اس میں جو کچھ درج ہے وہ پورا کرو۔‘‘ (کتاب الخراج)

کچھ غیر مسلموں نے حضرت علیؓ سے ان کے گورنر کی سخت مزاجی کی شکایت کی تو حضرت علیؓ نے گورنر کو لکھا، مفہوم: ’’مجھے معلوم ہُوا ہے کہ تمہارے علاقہ کے غیر مسلموں کو تمہاری سخت مزاجی کی شکایت ہے، اس میں کوئی بھلائی نہیں ہے، نرمی اور سختی دونوں سے کام لو، لیکن سختی ظلم کی حد تک نہ پہنچ جائے۔ ان کے خون سے اپنا دامن محفوظ رکھو۔‘‘

اسلام تمام انسانوں کے مذہبی معاملات کو تسلیم کرنے کے ساتھ ان کی صحیح راہ نمائی اور خدائی نظام کی دعوت دینے کا حکم بھی دیتا ہے، تاکہ انسان کو دنیا میں امن و سکون حاصل ہونے کے ساتھ آخرت میں بھی پُرسکون زندگی نصیب ہو۔

دشمنوں کے ساتھ عفو و درگزر کا حکم:

دنیا کے ذخیرۂ اخلاق میں مذہبی رواداری کے تعلق سے یہ بات نادرالوجود ہے کہ اسلام کے علاوہ کسی اور مذہب نے دشمنوں، بہ طور خاص مذہب و عقیدہ کی بنیاد پر جانیں دشمنوں کے ساتھ عفو و درگزر کے برتاؤ کو لازم قرار دیا ہو، اسلامی تعلیمات میں اس طرح کے ہزاروں عملی ثبوت تاریخ کے صفحات پر جلی قلم سے ثبت ہیں۔

قرآن مجید میں ارشاد ہے، مفہوم: ’’تم بدی کو اس نیکی سے دفع کرو جو بہترین ہو، تم دیکھو گے تمہارے ساتھ جس کی عداوت پڑی ہوئی تھی، وہ جگری دوست بن گیا ہے۔‘‘  (حم السجدہ)

آخری رسول کریم ﷺ کی لائی ہوئی ان تعلیمات کا مطالعہ کیجیے جو صحیح ترین اسناد کے ساتھ ہم تک پہنچی ہیں، اندازہ ہوگا کہ دشمنوں کے ساتھ عفو و درگزر ، ہم دردی و غم خواری، اور حسن سلوک کی جو مثالیں پیش کی ہیں، معلوم دنیا کی تاریخ میں کہیں نظر نہیں آتیں۔ نمونہ کے لیے چند واقعات اختصار کے ساتھ پیش کیے جا رہے ہیں:

اﷲ کے رسولؐ نے اپنے سخت ترین دشمنوں کے ساتھ بھی کبھی انتقام کا معاملہ نہیں کیا۔

اہلِ مکہ نے اﷲ کے آخری رسول ﷺ کے ساتھ جو ظلم اور زیادتیاں کی ہیں، وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ متعدد مرتبہ آپ ﷺ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، ایک مرتبہ تمام قبائل کے افراد آپؐ کو قتل کرنے کے لیے گھر میں گھس آئے، بالآخر آپؐ کو اپنے محبوب شہر اور خانہ کعبہ کو الوداع کہنا پڑا لیکن  جب اسی شہر مکہ پر آپ ﷺ کا قبضہ ہوگیا، اور سامنے وہی ظالم و جابر اب بھی موجود تھے جنہوں نے اسی شہر میں آپؐ کو پورے خاندان سمیت شعب ابی طالب کی گھاٹیوں میں محصور کر کے مکمل بائیکاٹ کیا، آپ ﷺ کی مخالفت میں پوری توانائی صرف کر دی تھی، جب آپؐ اسی شہر مکہ میں فاتحانہ داخل ہوئے، لوگ یہ سمجھ رہے تھے کہ محمد ﷺ پرانے مظالم کا بدلہ لیں گے لیکن ہادئیِ برحقؐ نے ان کے توقع کے خلاف یہ اعلان کردیا: مفہوم: ’’آج تم پر کوئی الزام نہیں، اﷲ تمہاری غلطی کو معاف کرے، جاؤ تم سب آزاد ہو۔‘‘ (ابن ہشام)

اسلام اور انسانی برادری:

اسلام نے بلاتفریق مذہب و ملت انسانی برادری کا وہ نقشہ کھینچا ہے، جس پر سچائی سے عمل کرلیا جائے تو یہ شر و فساد، ظلم و جبر اور بے پناہ انارکی سے بھری ہوئی دنیا جنّت نظیر بن جائے، محض انسانیت کی بنیاد پر تعلق و محبت کی جو مثال اسلام نے قائم کی ہے دنیا کی کسی تعلیم، کسی مذہب اور کسی مفکر کی وہاں تک رسائی نہ ہو سکی۔ رسول کریم ﷺ کا ارشاد ہے، مفہوم: ’’ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو، حسد نہ کرو، ایک دوسرے سے منہ نہ پھیرو، سب مل کر خدا کے بندے اور آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ، اور ایک روایت میں ہے کہ ایک دوسرے کو دھوکا نہ دو۔‘‘ (بخاری کتاب الادب)

’’تم زمین والوں پہ رحم کرو تم پر آسمان والا رحم کرے گا۔‘‘ (حاکم مستدرک)

اسلام کی دی ہوئی رافت و رحمت کی تعلیم میں انسان کے ساتھ جانوروں اور کیڑوں مکوڑوں کو بھی شامل کیا گیا ہے، اﷲ کے رسول کریم ﷺ کا ارشاد کا مفہوم ہے:

’’جو انسان کوئی درخت لگائے گا اس میں سے جو انسان یا پرندہ بھی کھائے گا، اس کا ثواب اس لگانے والے کو ملے گا۔‘‘ (بخاری)

ایک غیر مسلم بوڑھے شخص کو حضرت عمرؓ نے بھیک مانگتے ہوئے دیکھا۔ آپؓ نے اس کے بازو پر ہاتھ رکھ کر پوچھا: تم بھیک کیوں مانگتے ہو؟ اس نے جواب دیا: ٹیکس ادا کرنے کے لیے اور اپنی ضرورت پوری کرنے کے لیے۔ حضرت عمرؓ اس کو اپنے گھر لے گئے، کچھ دیا اور خزانے کے انچارج کے پاس یہ لکھ کر بھیجا کہ اس کی اور اس جیسے لوگوں کی دیکھ بھال کیا کرو، خدا کی قسم یہ انصاف نہیں ہے کہ اس کی جوانی کی کمائی ہم لوگ کھائیں اور بوڑھے ہونے پر اس کی مدد چھوڑ دیں، قران میں فقراء و مساکین کے لیے صدقہ کی اجازت ہے، فقراء تو وہی ہیں جو مسلمان ہیں، اور یہ لوگ غیر مسلم مساکین ہیں، ان سے جزیہ نہ لیا جائے، اور مسلمانوں کے بیت المال سے ایسے لوگوں کے لیے وظیفہ جاری کر دیا جائے۔‘‘ (کتاب الخراج)

The post تعلیماتِ خاتم النبیینؐ پیغامِ امن عالم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2vXgmK7

پے پال اور اسٹرائپ کے حوالے سے ایک ماہ میں بڑی پیشرفت متوقع ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی

  کراچی: نگراں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ کرنسی کی لین دین کیلیے استعمال ہونے والے پلیٹ فارم پے پال اور اسٹرائپ کے حوالے سے ایک ماہ میں بڑی پیشرفت متوقع ہے۔

کراچی میں ایچ بی ایل اور پاشا کے درمیان اشتراک عمل کے معاہدے کے موقع پر نگراں وزیر برائے آئی ٹی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پے پال اور اسٹرائپ جیسے عالمی ادائیگیوں کے پلیٹ فارم کے لیے ایک مضبوط بزنس کیس تیار کرکے دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر نکل چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مالیاتی اسٹریکچر مضبوط ہے اور اسٹیٹ بینک نے اس حوالے سے بہت سی اصلاحات کی ہیں، پاکستان کا شمار دنیا کے بیس فوری ادائیگیوں کے گیٹ وے کے حامل ملکوں میں کیا جاتا ہے، پاکستان میں ایک ملین فری لانسرز اگر 30 ڈالر بھی کمائیں تو سالانہ 10 ارب ڈالر کمائے جاسکتے ہیں اور یہ پوٹینشل پے پال اور اسٹرائپ جیسے عالمی پلیٹ فارمز کے لیے پاکستان کی مارکیٹ کو مضبوط بزنس کیس بناتا ہے۔

نگراں وفاقی وزیر نے آئندہ منتخب حکومت کے قیام سے قبل پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لیے ہوم ورک مکمل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اس وقت پاکستان کی تمام ٹیلی کام کمپنیاں مل کر 274 میگا ہرٹز اسپیکٹرم استعمال کررہی ہیں، فور جی کا نفوز بڑے شہروں تک محدود ہے 56 ہزار ٹاورز میں سے صرف 6 ہزار ٹاورز کو فائبر سے منسلک کیا گیا ہے، ٹیلی کام کمپنیوں کو آسانی اور انفرااسٹرکچر مہیا کرنے کی ضرورت ہے ۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس مقصد کے لیے حکومت نے موجودہ اسپیکٹرم میں مزید 300 میگاہرٹز کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا، یہ اضافی اسپیکٹرم نیلامی کے ذریعے ٹیلی کام کمپنیوں کو دیا جائے گا، اس میں فائیو جی بینڈ بھی شامل ہے اس طرح اس 300میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی نیلامی سے فائیوجی بھی متعارف کرائی جاسکے گی۔

نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ اسپیکٹرم کی نیلامی میں کچھ قانونی مسائل درپیش تھے جنہیں تیزی سے حل کیا جارہا ہے، اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے کابینہ کی منظوری سے بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، اب اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے بین الاقوامی کنسٹلنٹ کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں تاکہ آکشن کا فریم ورک بناکر ٹیلی کام کمپنیوں کو اسپیکٹرم کی نیلامی میں حصہ لینے کے لیے مدعو کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکٹرم اور انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے لیے ضروری ہے تاکہ ٹیلی کام کمپنیوں کے ریونیو کو بڑھایا جا سکے، اس وقت پاکستان میں خدمات انجام دینے والی ٹیلی کام کمپنیاں 0.7سے 0.8 ڈالر (ڈھائی سو روپے) اوسط صارف ریونیو کمار ہی ہیں جو دنیا کا سب سے پست اوسط ریونیو فی صارف ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹیلی کام کمپنیوں کے لیے ایک آسانی اسٹرکچر شیئرنگ پالیسی کی شکل میں دی گئی جبکہ اب ایکٹیو اسپیکٹرم شیئرنگ کے زریعے ریڈیو ٹاورز شیئرنگ کی بھی اجازت دی جارہی ہے ٹیلی کام کمپنیوں کے ٹیرف کے معاملات بھی حل کیے جارہے ہیں، رائٹ آف وے پالیسی کے تحت ٹیلی کام کمپنیوں کو نیشنل ہائی ویز اور ریلوے کے نیٹ ورک کے ساتھ فائبر آپٹک بچھانے کی اجازت اور سہولت بھی مہیا کی جارہی ہے تاکہ ٹیلی کام کمپنیاں ریونیو بڑھاکر سرمایہ کاری کرسکیں۔

نگراں وزیر نے مزید کہا کہ اسپیکٹرم کی نیلامی دس ماہ میں کرنے کا ہدف رکھا گیا تھا جس میں سے دو ماہ گزرچکے ہیں باقی تمام ہوم ورک آئندہ آٹھ ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا تاکہ آنیو الی منتخب حکومت تیزی سے اس عمل کو مکمل کرسکے۔

The post پے پال اور اسٹرائپ کے حوالے سے ایک ماہ میں بڑی پیشرفت متوقع ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/QkqThBG

Wednesday, 25 October 2023

یکم نومبرسے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

 اسلام آباد: یکم نومبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 55 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 0.82 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کیوجہ عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہونا بتائی گئی ہے۔

 

The post یکم نومبرسے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/h3oKrDa

کراچی، شادی کے گھر میں ایک کروڑ سے زائد کی چوری

  کراچی: شہر قائد کے علاقے سچل اسکیم 33 گلستان ہاؤسنگ سوسائٹی میں شادی والے گھر میں چوری کی واردات میں ملزمان ایک کروڑ سے زائد مالیت کی نقدی ، غیر ملکی کرنسی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق سچل پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے واردات میں استعمال کی جانے والی کرایے کی گاڑی کا سراغ لگایا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے گلستان جوہر میٰں چھاپہ مارا تو ملزمان فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ دوسرے کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور تیسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

سچل پولیس کے مطابق چوری کی واردات منگل اور بدھ کی رات کی گئی ، متاثرہ خاندان منگل کو بارات لیکر شاہراہ فیصل پر قائم شادی ہال گیا اور جب سب واپس آئے تو پورے گھر کا سامان بکھرا ہوا پڑا تھا جبکہ شادی کی تقریب میں بیرون ملک سے بھی مہمان آئے ہوئے تھے۔

پولیس نے سی سی فوٹیجز کی مدد سے واردات میں استعمال کی گئی کار کا نمبر حاصل کیا۔  مدعی مقدمہ کے مطابق چوری کی واردات میں 25 ہزار امریکی ڈالرز ، 2 ہزار کینیڈین ڈالرز ، ایک ہزاریورو ، 12 طلائی چوڑیاں ، 9 طلائی سیٹ، 4 ہیرے کی انگوٹھیاں اور 8 لاکھ روپے نقدی چوری کی گئی جبکہ چوری کی گئی رقم اور طلائی زیورات کی کل مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

اس حوالے ایس ایچ او سچل انسپکٹر اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ پولیس چوری کی واردات میں استعمال کی جانے والی کار کے اصل مالک تک پہنچ گئی اور ان کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لیا۔  بعد ازاں چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے شاہراہ فیصل پولیس کے ہمراہ گلستان جوہر بلاک 19 میں ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی تاہم جوابی فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ دوسرے کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ تیسرا ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شادی والے گھر میں امریکا اور کینیڈا سے بھی مہمان آئے ہوئے تھے اور ان کے آنے جانے کے لیے آن لائن ٹیکسی کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔

ایس ایچ او شاہراہ فیصل راجہ طارق نے بتا یا کہ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت راشد کے نام سے کی گئی جو کہ لاہور شاہ پور کا جبکہ گرفتار زخمی ملزم یاسر شیخوپورا کا رہائشی ہے ْ انھوں نے بتایا کہ ہلاک اور گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جو کہ گڈاپ سٹی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکے ہیں اور ایک ماہ قبل جیل سے ضمانت پر رہا ہو کر آئے تھے جبکہ ملزمان کے قبضے سے پولیس نے اسلحہ برآمد کرلیا۔

The post کراچی، شادی کے گھر میں ایک کروڑ سے زائد کی چوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Tun8PyL

Tuesday, 24 October 2023

پی آئی اے: قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ، کمرشل بینکوں سے مذاکرات شروع

 اسلام آباد: حکومت نے پی آئی اے کے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کیلیے کمرشل بینکوں سے مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔

وزارت نجکاری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ پی آئی اے کو بیچنے سے قبل اس کے قرضے ادا کر دیے جائیں۔ اس مقصد کے حصول کیلیے حکومت اور کمرشل بینکوں کے نمائندوں پر مشتمل 12 رکنی کمیٹی نے گفت و شنید شروع کر دی ہے، کمیٹی کو دو ہفتوں کے اندر قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کا پلان تیار کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

سیکریٹری پرائیویٹائزیشن کمیشن عثمان باجوہ کو کمیٹی کا کنوینیئر بنایا گیا ہے جس میں وزارت خزانہ، پی آئی اے اور چھ کمرشل بینکوں، حبیب بینک، نیشنل بینک، بینک آف پنجاب، میزان بینک، عسکری بینک اور فیصل بینک کے نمائندوں کو کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے۔

یہ بینک پی آئی اے کو اگست کے اختتام تک 230 ارب روپے کا قرض فراہم کرچکے ہیں، جن میں 193 ارب روپے کا ڈومیسٹک قرض بھی شامل ہے، سب سے زیادہ 56 ارب روپے کا قرضہ بینک آف پنجاب، اس کے بعد عسکری بینک نے 43 ارب، جے ایس بینک نے 34 ارب، نیشنل بینک نے 33 ارب، فیصل بینک نے 32 ارب، حبیب بینک نے 29 ارب اور بینک اسلامی نے 22 ارب روپے کا قرضہ فراہم کیا ہے جبکہ سب سے کم قرضے البرکہ بینک نے 9 ارب اور سونیری بینک نے 5 ارب روپے فراہم کیے ہیں۔

وزارت نجکاری کے حکام کا کہنا ہے کہ کمیٹی کو پی آئی اے کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کیلیے درکار 15 ارب روپے کا قرض حاصل کرنے کا پلان تیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، کمیٹی اکتوبر 2023 سے مارچ 2024 تک کے دورانیے کیلیے پی آئی اے کی مالی ضروریات کا جائزہ لے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے تمام آپریشنز کو جاری رکھنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے بلکہ صرف ضروری روٹس پر ہی پروازیں چلائی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو اپنے آپریشن جاری رکھنے کیلیے فوری طور پر 15 ارب روپے کی ضرورت ہے، لیکن بینک ری اسٹرکچرنگ پر جاری مذاکرات کے دوران قرض دینے سے گریزاں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے حکومت سے 7.5 ارب روپے کی بجٹ سپورٹ گرانٹ بھی مانگی ہے، تاہم وزارت خزانہ کسی قابل عمل منصوبے کی عدم موجودگی میں یہ گرانٹ دینے سے گریزاں ہے۔

یاد رہے کہ ہفتے کے اختتام تک پی آئی اے نے ایندھن کی عدم دستیابی پر 80 ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پروازیں منسوخ کی ہیں۔ پی آئی اے کا مجموعی خسارہ بڑھ کر 713 ارب روپے ہوچکا ہے جبکہ حکومت نے 285 ارب روپے کے قرضوں کی ضمانت فراہم کی ہے۔

پی آئی اے حکام کے مطابق 2030 تک پی آئی اے کا قرض 2 ٹریلین روپے تک پہنچ جائے گا جبکہ اس کا سالانہ خسارہ 259 ارب روپے سالانہ ہوگا۔

واضح رہے کہ قومی ایئرلائن کو چلانے کیلیے ایئرفورس سے افسران کو تعینات کیا جاتا رہا ہے، جو کمرشل بنیادوں پر ایئرلائن چلانے کا کوئی تجربہ نہیں رکھتے تھے، جس نے قومی ایئرلائن کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

The post پی آئی اے: قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ، کمرشل بینکوں سے مذاکرات شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/kFHmDds

Monday, 23 October 2023

شیخ رشید کے سینے میں درد کی شکایت؛ امراض دل کے اسپتال منتقل

 راولپنڈی: سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو سینے میں درد کی شکایت پر امراض دل کے آر آئی سی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال کے ذرائع نے بتایا شیخ رشید کو سینے میں تکلیف کی شکایت پر آر آئی سی اسپتال لایا گیا جہاں شیخ رشید کا ایمرجنسی میں طبی معائنہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے دل اور خون کے مختلف ٹیسٹ کرنے کے بعد فیصلہ کیا ہے، شیخ رشید کل تک اسپتال میں انڈر آبزرویشن رکھا جائے گا،  شیخ رشید کا صبح معائنہ کرکے ختمی رائے قائم کرسکیں گے۔

The post شیخ رشید کے سینے میں درد کی شکایت؛ امراض دل کے اسپتال منتقل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/1PMJkhT

Sunday, 22 October 2023

فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل؛ سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی

 اسلام آباد: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں صبح ساڑھے 11 بجے ہوگی۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔ جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک بینچ میں شامل ہیں۔

فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس کی گزشتہ سماعت 3 اگست کو ہوئی تھی۔

گزشتہ روز، زیر حراست افراد کے لواحقین نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ درخواست گزاروں کا موقف تھا کہ سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے مقدمہ کے متاثرہ فریق ہیں لہٰذا سپریم کورٹ ہمیں مقدمہ میں فریق بنائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ فریق بنا کر ملٹری اتھارٹی کو جلد ٹرائل مکمل کرنے کا حکم دے۔

سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل شروع

واضح رہے کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث سویلینز کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل شروع ہوگیا ہے اور اس متعلق وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کو متفرق درخواست میں آگاہ کر دیا ہے۔

وفاقی حکومت نے متفرق درخواست میں بتایا کہ 9 اور 10 مئی کے واقعات کی روشنی میں 102 افراد گرفتار کیے گئے، زیر حراست افراد کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرائل کیا جا رہا ہے اور جو فوجی عدالتوں میں ٹرائل میں قصوروار ثابت نہ ہوا وہ بری ہوجائے گا۔

متفرق درخواست کے کے مطابق فوجی عدالتوں میں ہونے والا ٹرائل سپریم کورٹ میں جاری مقدمے کے فیصلے سے مشروط ہوگا۔ فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے بعد جو قصوروار ثابت ہوگا ان کو معمولی سزائیں ہوں گی جبکہ 9 اور 10مئی کے واقعات میں ملوث جو افراد جرم کے مطابق قید کاٹ چکے انہیں رہا کر دیا جائے گا۔

فوجی ٹرائل کے بعد سزا یافتہ قانون کے مطابق سزاوں کے خلاف متعلقہ فورم سے رجوع کر سکیں گے۔ سپریم کورٹ کے 3 اگست کے حکمنامے کی روشنی میں عدالت کو ٹرائلز کے آغازسے مطلع کیا جا رہا ہے۔

فوجی تحویل میں لیے گئے افراد کو پاکستان آرمی ایکٹ 1952 اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار افراد جی ایچ کیو راولپنڈی اور کور کمانڈر ہاوس لاہور پر حملے میں ملوث ہیں، گرفتار افراد پی اے ایف بیس میانوالی اور آئی ایس آئی سول لائنز فیصل آباد پر حملے میں ملوث ہیں، گرفتار افراد حمزہ کیمپ، بنوں کیمپ اور گوجرانوالہ کیمپ پر حملے میں ملوث ہونے پر تحویل میں ہیں۔

The post فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل؛ سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/mYMciN9

سائفر کیس؛ عمران خان پر فرد جرم کی کارروائی روکنے کیلیے درخواست دائر

 راولپنڈی: سائفر کیس میں چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف فرد جرم کی کارروائی روکنے کی درخواست دائر کردی گئی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی۔ وکلا صفائی نے فرد جرم کارروائی روکنے کی باقاعدہ درخواست دائر کر دی۔ پراسیکیوٹر شاہ خاور نے درخواست کی مخالفت کی۔ سائفر کیس میں 28 گواہان ہیں۔ ،فرد جرم کے بعد سرکاری گواہان کی طلبی ہوگی۔

پراسیکیوٹر شاہ خاور نے موقف اختیار کیا کہ یہ تاخیری حربہ ہے۔ آج کی کارروائی صرف فرد جرم کے لیے ہے۔ درخواست خارج اور فرد جرم عائد کی جائے۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر بھی فرد جرم عائد کی جائے گی۔ فرد جرم کی چارج شیٹ تیار کر لی گئی تھی جو دونوں ملزمان کے حوالے کی گئی۔۔ گزشتہ تاریخ پر چالان نقول تقسیم کرکے فرد جرم کے لیے آج کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ چییرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے نقول وصول کر کے دستخط بھی کر دئیے تھے۔ سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر اڈیالہ جیل کے باہر سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے۔

 

 

The post سائفر کیس؛ عمران خان پر فرد جرم کی کارروائی روکنے کیلیے درخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/lR0v5VK

کراچی؛ دماغ خور جرثومہ نگلیریا ایک اور جان نگل گیا

  کراچی: جان لیوا دماغ خور جرثومے نگلیریا کی سبب ایک اور شخص زندگی کی بازی ہار گیا، محکمہ صحت سندھ نے رواں سال نگلیریا فولیری سے ہونے والی ساتویں موت کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کا رہائشی عدنان طارق نگلیریا فولیری سے متاثر ہوکر  زندگی سے محروم ہوگیا، 45 سالہ شخص ڈینسو ہال صدر میں دکاندار تھا،متاثرہ شخص کو 18 اکتوبر سے علامات ظاہر ہونا شروع ہوئی ،جبکہ اسے  19 اکتوبر کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

متوفی کے بھائی کے مطابق عدنان طارق  18 اکتوبر تک ٹھیک تھا۔ بدھ کی رات  اسے  بخار ہوا جس کے لیے  اس نے دوائیں کھائیں لیکن آرام نہ ہوا۔19 سے 20 اکتوبر تک مریض آغا خان اسپتال کراچی کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل تھا۔

عدنان طارق کی حالت بگڑنے پر ان کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا،21 اکتوبر کو مریض جان کی بازی ہار گیا،  آغا خان یونیورسٹی اسپتال کی جانب سے  مریض میں نگلیریا فولیری کی تشخیص کرلی گئی تھی۔

متاثرہ شخص کو  بخار،قے، فالج اور اسٹروک کی علامات ظاہر ہوئی تھیں،طبی ماہرین کے مطابق نگلیریا فاؤلیری کی علامات میں سر درد، بخار، متلی، الٹی، گردن میں اکڑن، تبدیل شدہ ذہنی کیفیت اور دورے پڑنا شامل ہیں۔

نگلیریا فولیری دماغ کھانے والا امیبا ہے۔ اسے کلورین سے آسانی سے مارا جا سکتا ہے، اس سے بچنے کے لیے شہری پانی کے ٹینک میں کلورین ضرور ملائیں۔

The post کراچی؛ دماغ خور جرثومہ نگلیریا ایک اور جان نگل گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/yTtM0ju

Saturday, 21 October 2023

نواز شریف کا استقبال؛ استحکام پاکستان پارٹی نے عون چوہدری سے وضاحت طلب کرلی

 لاہور: استحکام پاکستان پارٹی نے ایئرپورٹ پر نواز شریف کا استقبال کرنے پر عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی کے مطابق عون چوہدری کی نواز شریف سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہونے والی ملاقات کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ اس معاملے پر عون چوہدری سے تحریری وضاحت طلب کرلی ہے۔

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ اگر عون چوہدری ذاتی حیثیت میں گئے ہیں تو اس کی فوری وضاحت کریں، عون چوہدری کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: میرے دل میں انتقام کی نہیں خوشحالی کی تمنا ہے، سیاسی جماعتیں اور ادارے ملکر کام کریں، نواز شریف

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف ہفتہ 21 اکتوبر کو چار سال بعد دبئی سے غیر ملکی ایئرلائن کی خصوصی چارٹرڈ فلائٹ ایف زیڈ 4525 کے ذریعے پاکستان پہنچے تھے۔

سینیٹر اسحاق ڈار ودیگر لیگی رہنماؤں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا تھا تاہم سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کو بھی رن وے کے قریب نواز شریف کا استقبال کرتے دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف چار سالہ خود ساختہ جلاوطنی کے بعد پاکستان پہنچ گئے

عون چوہدری نے نواز شریف سے مصافحہ کیا اور گلے ملے جس کے بعد دونوں کے مابین کچھ دیر گفتگو ہوئی۔ عون چوہدری نے نوازشریف کی ہیلی کاپٹر کے دروازے تک رہنمائی کی۔

عون چوہدری کا شمار استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔ ماضی میں وہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھی بہت قریب تھے اور ان کے سیاسی و ذاتی معاملات کو دیکھتے تھے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف سرکاری پروٹوکول میں جاتی امرا پہنچ گئے، پولیس کی سیکیورٹی پر وضاحت

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو 16 نومبر 2019 کو لاہور ہائی کورٹ نے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے 4 ہفتوں میں وطن واپسی کا حکم دیا تھا۔

نواز شریف 19 نومبر 2019 کو عدالتی اجازت ملنے کے بعد علاج کی غرض سے برطانیہ گئے تھے تاہم تقریباً چار سال بعد انکی وطن واپسی ہوئی ہے۔

The post نواز شریف کا استقبال؛ استحکام پاکستان پارٹی نے عون چوہدری سے وضاحت طلب کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/frQMTNg

کراچی میں بھائی نے فائرنگ کرکے سگے بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا

کراچی: اتحاد ٹاؤن میں بھائی نے فائرنگ کرکے سگے بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاؤن جدہ ہزارہ کالونی میں گھریلو رنجش پر بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا۔

ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ گھریلو تنازعے پر بڑے بھائی نے فائرنگ کرکے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو قتل کیا، مقتولین شناخت ابراہیم اور شکیلہ کے نام سے کی گئی ہے۔

اتحاد ٹاؤن پولیس نے فائرنگ میں ملوث حسین کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ ملزم ابتدائی بیان میں گھریلو تنازعے پر فائرنگ کا اعتراف کررہا ہے لیکن وجوہات بتانے سے قاصر ہے۔

The post کراچی میں بھائی نے فائرنگ کرکے سگے بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/xGKL1pV

Friday, 20 October 2023

پی ایس او نے ریکارڈ منافع کیساتھ انرجی مارکیٹ کی قیادت کا تسلسل برقرار رکھا

 کراچی:  ملک کی صف اول کی انرجی کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے مشکل معاشی حالات میں غیر متزلزل استحکام اور لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21.89بلین روپے کے بلند ترین بعد ازٹیکس سہ ماہی منافع کا اعلان کیا ہے جس کے نتیجے میں فی حصص آمدن 46.62روپے فی  رہی۔پی ایس او کو مالی سال 2023-2024 کی پہلی سہ ماہی کیلیے 976بلین روپے کی بلند ترین سہ ماہی مجموعی سیلز ہوئی۔

20اکتوبر، 2023کو منعقدہ اجلاس کے دوران کمپنی کے بورڈ آف مینجمنٹ (بی او ایم) نے 30 ستمبر ،2023 کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کیلیے گروپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔گروپ نے پہلی سہ ماہی کیلیے اب تک سب سے زیادہ 23.99بلین روپے خالص منافع حاصل کیا۔

جس کے نتیجہ میں فی حصص آمدن 51.10 روپے فی حصص رہی۔پی ایس او کا ڈیزل اور گیسو لین میں مارکیٹ شیئر بالترتیب 4.5فیصد اور4.2 فیصد اضافہ کے ساتھ 55.0فیصد اور47.9 فیصد ہوگیا۔

The post پی ایس او نے ریکارڈ منافع کیساتھ انرجی مارکیٹ کی قیادت کا تسلسل برقرار رکھا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/O1RJ8bN

ہم 9 مئی والے نہیں  28 مئی والے ہیں.نواز شریف

 دبئی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں۔

دبئی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ الیکشن کب کروانے ہیں یہ الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔ ہم 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات تشویشناک ہیں تاہم مجھے اچھی امید ہے۔ چار سال بعد وطن واپسی کی خوشی ہے۔ میرے خلاف مقدمات سے ملک کو نقصان ہوا اور اس وقت اضطراب کی صورتحال ہے۔ ہم نے حالات خود بگاڑے ہیں اور خود ہی ٹھیک کریں گے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کا طیارہ آج دوپہر ساڑھے بارہ بجے اسلام آباد میں لینڈ کرے گا!

نواز شریف نے کہا کہ ہم انصاف چاہتے ہیں اور پہلے بھی کہا کہ سب اللہ پر چھوڑا ہے اب بھی اللہ پر چھوڑتا ہوں۔ جو ملک آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ چکا تھا اب مسائل کا شکار ہے۔ وہ پاکستان جہاں لوڈ شیڈنگ ختم ہوگئی تھی علاج کی سہولت موجود تھی کیا وہ پاکستان آج نظر آتا ہے۔ اگر ہم نے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا تو خود ہونا ہے کسی نے نہیں کرنا۔ آج ملک پیچھے چلا گیا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف وطن واپسی پر لاہور میں مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

The post ہم 9 مئی والے نہیں  28 مئی والے ہیں.نواز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/80dT53e

چارٹرانسپکشن کمیٹی؛مستقل اراکین کی حیثیت ختم،نجی و سرکاری شعبے سے مزید وائس چانسلر شامل

  کراچی: سندھ اعلی تعلیمی کمیشن نے چارٹر انسپکشن اینڈ ایویلیو ایشن کمیٹی میں چار مستقل اراکین کی حیثیت ختم کردی اور کمیٹی میں ’’پول آف ممبرز‘‘ میں توسیع کرتے ہوئے مزید سرکاری جامعات کے ساتھ ساتھ نجی جامعات سے بھی وائس چانسلر کو شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

اس بات کی منظوری کمیشن کے حالیہ اجلاس کے دوران چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیو ایشن کمیٹی کے سرکاری و نجی جامعات کے انسپیکشن پر مبنی رپورٹ کو سامنے رکھتے ہوئے دی گئی۔

کمیٹی میں “پول آف ممبرز” میں توسیع  کے باوجود  مستقل اراکین کی نشستیں 4 ہی رہے گی  تاہم ضرورت پڑنے پر موجودہ مستقل اراکین کی جگہ متعلقہ شعبوں کی جامعات کے لیے اسی فیلڈ سے تعلق رکھنے والے دیگر پبلک یا پرائیویٹ سیکٹر کے وائس چانسلرز کمیٹی میں شامل ہوجائیں گے۔

اس وقت مستقل اراکین میں جامعہ کراچی، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، مہران انجینیئرنگ یونیورسٹی اور سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر شامل ہیں۔

کمیشن کے اجلاس میں ایک رکن ڈاکٹر نوشاد شیخ کو چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کے قائم مقام چیئرمین کے طور پر عارضی بنیادوں پر کام کرنے کی اجازت بھی دی گئی،  یہ عارضی انتظام stop gap arrangement کے طور پر تاحکم ثانی کیا گیا ہے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کیونکہ ڈاکٹر نوشاد شیخ خود کمیشن کے رکن بھی ہیں اور ان کا عارضی چیئرمین CI&EC انتخاب رکن کمیشن کی حیثیت میں کیا گیا ہے لہذا وہ اس عارضی عہدے پر کام کرنے کی کوئی تنخواہ نہیں لیں گے۔

’’ایکسپریس‘‘ کو سندھ اعلی تعلیمی کمیشن کے حالیہ اجلاس کی موصولہ روداد کے مطابق اجلاس کے دوران کمیشن کے رکن اور این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی نے معاملہ اٹھایا کہ طویل عرصے سے نجی و سرکاری جامعات کا انسپیکشن کرنے والی چارٹر کمیٹی کا کوئی مستقل چیئرمین نہیں ہے ۔

ان کا کہنا  تھا کہ چیئرمین ایچ ای سی کے پاس اس عہدے کا چارج ہے لہذا یہ بات مناسب ہوگی کہ اگر کمیشن کے کسی رکن کو کمیٹی کے معاملات چلانے کے لیے اسائن کردیے جائیں۔

اس وقت  کمیشن کے اراکین میں سے واحد ڈاکٹر نوشاد شیخ ہی تھے جن کے پاس پی ایم سی کی سربراہی سے دستبرداری کے بعد اس وقت کسی یونیورسٹی یا ادارے کی ذمے داری نہیں تھی لہذا یہ امور عارضی طور پر انھیں سونپ دیے گئے۔

علاوہ ازیں اسی موقع پر کمیشن رکن ڈاکٹر سروش لودھی کی جانب سے معاملہ اٹھایا گیا کہ کمیٹی کے مختلف اراکین کی اکثر عدم دستیابی کے سبب چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کے امور یا دورے متاثر ہوتے ہیں۔

اس پر بتایا گیا کہ چاروں اراکین بر بنائے عہدہ اپنی اپنی جامعات کے وائس چانسلر بھی ہیں اور انھیں جامعات کے امور چھوڑ کر کمیٹی کے دوروں میں آنا ہوتا ہے اور  اب کمیٹی کے پاس صرف نجی جامعات ہی نہیں بلکہ سندھ کی 27 سرکاری جامعات کے انسپیکشن کی ذمےداری بھی ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس کی روداد کے مطابق اس اعتراض و تجویز کی حمایت پرائیویٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والی جامعہ و ادارے کے سربراہوں نعمان عابد لاکھانی اور نادرہ پنجوانی کی جانب سے کی گئی جس کے بعد کمیشن نے فیصلہ کیا کہ کمیٹی میں مستقل اراکین کی تعداد چار ہی رہے گی جبکہ ایک کوآپٹڈ رکن ہی رہے گا۔

تاہم اب مستقل اراکین میں جامعہ کراچی، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، مہران انجینیئرنگ یونیورسٹی اور سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے وائس چانسلرز کے پول کو وسعت دیتے ہوئے اس میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر سے مزید وائس چانسلرز شامل ہوسکیں گے۔

اس کا مطلب یہ ہوا کہ  بہت سے دورے ایسے ہوں گے جس میں عدم دستیابی یا مضمون سے عدم مطابقت کے سبب ان میں سے کسی جامعہ کے وائس چانسلر کو کمیٹی دورے میں شامل نہ کرے تاہم اس کی ابتدا نئےعارضی سربراہ ڈاکٹر نوشاد شیخ کے قلم سے ہوگی۔

The post چارٹرانسپکشن کمیٹی؛مستقل اراکین کی حیثیت ختم،نجی و سرکاری شعبے سے مزید وائس چانسلر شامل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/dqzive5

Thursday, 19 October 2023

پاک سوزوکی موٹرز کا اسٹاک ایکس چینج سے اخراج کا حتمی فیصلہ

 کراچی: پاک سوزوکی موٹرز نے اسٹاک ایکسچینج سے اخراج کا حتمی فیصلہ کرلیا پاک سوزوکی موٹرز کے آج ہونے والے بورڈ اجلاس میں فیصلے کی منظوری دے دی گئی۔

پاک سوزوکی اسٹاک ایکسچینج سے سرمایہ کاروں کے پاس موجود اپنے حصص واپس خریدے گی۔ پاک سوزوکی موٹرز نے اسٹاک ایکسچینج کو ڈی لسٹ کیلیے باضابطہ درخواست دے دی ہے۔ آٹو انڈسٹری کی بحرانی کیفیت اور آٹو کمپنیوں کے مالی مسائل نمایاں ہونے لگے۔

پاکستان میں جاپانی گاڑیاں بنانے والی پاک سوزوکی نے عوام اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے شیئرز خریدنے کا اعلان کر دیا ہے۔

شیئرز کی خریداری کے ذریعے سوزوکی موٹر کارپوریشن پاک سوزوکی موٹر کی مکمل ملکیت حاصل کر لے گی۔ شیئرز کی خریداری کے بعد پاک سوزوکی موٹرز کی پاکستان اسٹاک ایکس چینج سے ڈی لسٹنگ کی جائے گی۔

The post پاک سوزوکی موٹرز کا اسٹاک ایکس چینج سے اخراج کا حتمی فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/WCQuhZK

سرکاری حج اسکیم ، فی کس11لاکھ وصول کیے جائیں گے

 اسلام آباد: آئندہ سال حج پر 28 کروڑ ڈالرز خرچ ہوں گے، سرکاری حج اسکیم کے تحت فی کس11لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے۔

وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن کے لیے وزارت خزانہ سے رابطہ کر لیا، ڈالر کا بوجھ کم کرنے کیلیے آئندہ برس بھی اسپانسر شپ اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا، اسپانسر شپ اسکیم کے تحت 10ہزار عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق اسپانسرشپ اسکیم میں شمولیت کے لیے پاکستانی پاسپورٹ لازمی ہوگا، اسپانسر شپ اسکیم میں حج اخراجات کی رقم ڈالرز میں وصول کی جائے گی، دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور ان کے رشتہ دار اس اسکیم کے تحت حج کرسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق اسپانسر شپ اسکیم کے درخواست دہندہ قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے،2024کے حج کیلیے پا کستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79ہزار 210ہے، 50فیصد کوٹہ سرکاری اور 50فیصد نجی حج سکیم کیلیے مختص ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب پاکستانی 20سے 25دن کا حج بھی کرسکیں گے۔

The post سرکاری حج اسکیم ، فی کس11لاکھ وصول کیے جائیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/rGn1x4L

نواز شریف دبئی پہنچ گئے، اسحاق ڈار کے بیٹے کے گھر پر قیام

 دبئی: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف دبئی پہنچ گئے جہاں سے وہ ہفتے کے روز پاکستان کیلیے روانہ ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد حسین نواز، حسنین ڈار اور راشد نصر اللہ کے ہمراہ دبئی میں اسحاق ڈار کے صاحبزادے علی ڈار کی رہائش گاہ پہنچے جہاں اُن کا اہل خانہ نے بھرپور استقبال کیا۔

نواز شریف پاکستان واپسی کیلیے ہفتے کے روز دبئی سے نجی طیارے کے ذریعے پاکستان کیلیے روانہ ہوں گے۔ اُن کے ساتھ صحافی اور پارٹی قائدین بھی موجود ہوں گے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری معطل، حفاظتی ضمانت بھی منظور

اس سے قبل نواز شریف لندن سے سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا اور پھر اہم سعودی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔

واضح رہے کہ چار سال سے لندن میں خود ساختہ جلاوطنی گزارنے والے مسلم لیگ (ن) کے قائد اکیس اکتوبر 2023 کو پاکستان واپس آرہے ہیں۔ نواز شریف کو وطن واپسی پر گرفتاری سے بچانے کے لیے عدالتوں سے اُن کی ضمانت بھی کروائی گئی ہے۔

The post نواز شریف دبئی پہنچ گئے، اسحاق ڈار کے بیٹے کے گھر پر قیام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/EIswNBL

Wednesday, 18 October 2023

شیخ رشید لاپتا کیس؛ پولیس کو 26 اکتوبر تک بازیاب کرانے کا حکم

 راولپنڈی: عوامی  مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے لاپتا ہونے کے کیس میں عدالت نے پولیس کو 26 اکتوبر تک بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔

سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کے لاپتا ہونے سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے، جس میں پولیس نے بازیابی کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی۔

عدالت نے پولیس کی جانب سے شیخ رشید احمد کی بازیابی کے لیے مزید مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے 26 اکتوبر تک بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔  آر پی او کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ سی پی او،ایس ایس پی آپریشن اور پولیس افسران شیخ رشید کی گرفتاری میں ملوث نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بازیابی کے لیے پولیس کوششیں کررہی ہے، مہلت دیں، بازیاب کرا لیں گے۔

عدالت نے کہا کہ آئندہ تاریخ تک سابق وزیر داخلہ کو بازیاب کرایا جائے۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

The post شیخ رشید لاپتا کیس؛ پولیس کو 26 اکتوبر تک بازیاب کرانے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/LSsWKOq

نواز شریف کی وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنیکی درخواست پر فیصلہ محفوظ

 اسلام آباد: توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں احتساب عدالت نے نواز شریف کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی، سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح عدالت میں پیش ہوئے۔

The post نواز شریف کی وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنیکی درخواست پر فیصلہ محفوظ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/RWQ1Kpe

ایندھن کی محدود دستیابی، پی آئی اے کی 1 دن میں مزید 24 ملکی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ

  کراچی: ایندھن کی محدود پیمانے پردستیابی کی وجہ سے بدھ کو پی آئی اے کی 24 ملکی وبین الاقوامی پروازیں منسوخ ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق بدھ کو قومی ائیرلائن کے فضائی آپریشن کے دوران ملکی و غیرملکی 24 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ 26 پروازیں ایندھن کی فراہمی کے بعد اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئیں۔

پی آئی اے کی جانب سے پی ایس او کو بدھ کے روز 15 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق دوروز (17/18اکتوبر) کے دوران پی آئی اے کی 44 پروازیں منسوخی کا شکار ہوئیں،ان پروازوں کے ذریعے لگ بھگ مجموعی طور پر 6 ہزار مسافر فضائی سفرکے دوران متاثر ہوئے۔

پروازوں کی منسوخی کے باعث 4 ہزاربین الاقوامی جبکہ 2 ہزار اندرون ملک پروازوں کے مسافروں کو مشکلات کاسامنا رہا۔ پی آئی اے کی جانب سے حالیہ بحران کی وجہ سے متبادل حکمت عملی بنالی گئی،اب ان روٹس پرآپریٹ ہونے والی پروازوں کے لیےا یندھن لیاجائےگا، جومنافع بخش ہیں۔

ذرائع کے مطابق کاروبار کے لحاظ سے کم درجے والی پروازوں کو آپریٹ کرنے سے گریزکیا جائےگا جبکہ ترجیحی اورمنافع بخش پروازوں میں سعودی عرب، کینیڈا، ترکیہ اور گلف ممالک کے روٹس شامل ہیں۔

The post ایندھن کی محدود دستیابی، پی آئی اے کی 1 دن میں مزید 24 ملکی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/LC4RQ1k

Tuesday, 17 October 2023

راولپنڈی؛ 3سالہ بھانجے کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کرنیوالا شخص گرفتار

 راولپنڈی: گوجرخان پولیس نے 3 سالہ بھانجے کو کلہاڑیوں سے قتل کرنے اور بہن کو زخمی کرنے والے سفاک ملزم کو 24 گھنٹے میں گرفتار کرلیا.

پولیس ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ روز سفاک ملزم محمد عقاب نے گھریلو تنازعے پر 3 سالہ بھانجے صائم کو بے دردی سے کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کیا تھا، ملزم نے اپنی بہن کو بھی کلہاڑی مار کر شدید زخمی کیا تھا جس کو اسپتال میں انتہائی تشویشناک حالت میں رکھا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد پولیس کو موصول ہوئے جس کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔

The post راولپنڈی؛ 3سالہ بھانجے کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کرنیوالا شخص گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ogivzIM

کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران تین ڈاکو ہلاک

  کراچی: نیپئر تھانے کی حدود میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے تین ڈاکو پولیس مقابلے میں مارے گئے۔

ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا کے مطابق نیپیئر پولیس نے مقابلے میں تین  ڈاکو مارے ہیں  جبکہ راہگیر بھی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔

اس حوالے سےایس ایس ایس پی سٹی امجد حیات نے بتایا کہ موٹرسائیکل پر سوار ملزمان عید گاہ چوک پر لوٹ مارکرکے فرار ہورہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی جہاں انھوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے  تین ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر  زخمی ہوگیا۔

انہوں نے بتایاکہ ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے تاہم پولیس نے ہلاک اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا، ہلاک ڈاکووں کے قبضے سے اسلحہ ، نقدی ، موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمدکرلی گئی ہے۔

The post کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران تین ڈاکو ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/cDdPeHg

Monday, 16 October 2023

جنوبی اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی اور شمالی وزیرستان میں دو علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو سپاہی بھی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 16 اکتوبر 2023 کو شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں اپنے ہی فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان دو شدید مقابلے ہوئے۔

پہلی جھڑپ ضلع جنوبی وزیرستان کے عام علاقے اسمان منزہ میں ہوئی، جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا گیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی ساجد اعظم (عمر 31 سال، ساکن کوٹلی، آزاد کشمیر) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ کے عام علاقے میں کی گئی، جہاں دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا جبکہ سپاہی کرک کے رہائشی 27 سالہ سپاہی وارث خان نے جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

The post جنوبی اور شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 دہشت گرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/OZuaxA0

نواز شریف کی واپسی سے مہنگائی آہستہ آہستہ کم ہوگی، خواجہ آصف

سیالکوٹ: سابق وفاقی وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چودہ ماہ کی حکومت میں ہر روز لگتا تھا کہ اقتدار ختم ہوجائے گا، نواز شریف کی وطن واپسی سے مہنگائی آہستہ آہستہ کم ہوگی۔

سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ قائد کی واپسی میں چند روز رہ گے ہیں، نواز شریف کی محبت کا جذبہ زندہ تھا اور زندہ رہے گا۔ قائد کی جلاوطنی کارکنوں کے دلوں میں محبت کم نہ کر سکی۔

انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کا دور ہو یا 2018 کا الیکشن ہو ہم پر عوام نے ہر بار بھروسہ کیا ہے، 2018 کے الیکشن میں ووٹ کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ شیر کی واپسی اس بات کی گواہی ہے کہ اللہ کا فضل نواز شریف کے ساتھ ہے،دنیا کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ ایک شخص کو سازشیں کر کے تین دفعہ وزارت عظمی سے ہٹا گیا اس سازش میں سب شامل تھے مگر کوئی بھی سازش عوام کی محبت کو کمزور نہ کر سکی۔

اُن کا کہنا تھا کہ چار پانچ سالوں میں نواز شریف کے کارکنوں پر ظلم و جبر کیا گیا مگر کارکن وفا کا پیکر بن کر کھڑے رہے مگر اس مشکل وقت سے عوام کو اب نجات ملے گی، ایسے سفر کا آغاز کریں جو خوشحالی کی منزل کی جانب ہو گا۔ میں آج کوئی اختلافی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے کشیدگی پیدا ہو مگر یہ حقیقت ہے کہ اس ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم ووٹوں کے ساتھ اقتدار میں آئے لیکن سازشیں جاری رہیں، ہم نے ان سازشوں کا اسمبلیوں اور گلی محلوں میں مقابلہ کیا، وطن عزیز کے ساتھ 75 سالوں میں جو کچھ ہوا وہ قابل فخر بات نہیں، آج جن حالات میں کھڑے ہیں ان میں اشرافیہ کا حصہ ہے،  ایک ادارہ ایسا ہے جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہاں انصاف کا بول بالا ہوتا رہے تو کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمارے مسائل میں جہاں سب نے حصہ ڈالا ہے جتنا عدلیہ نے ڈالا ہے اتنا کسی نے نہیں ڈالا، عدلیہ نے نیا سفر شروع کیا ہے اس میں انصاف بھی نظر آرہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ تمام کارکن اکیس اکتوبر کو قائد کے استقبال کے لئے لاہور پہنچیں، نواز شریف ووٹ کی عزت کو بحال کر کے چوتھی دفعہ وزیر اعظم بنے گا، 2018کے الیکشن میں ووٹ کی عزت کو پامال کیا گیا مگر اب نواز شریف وزیر اعظم بن کر ووٹ کی عزت کو بحال کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک بدعنوان حکومت جو چور دروازے سے اقتدار میں آئی اسے ہٹایا گیا، پھر شہباز شریف نے چودہ ماہ جو حکومت کی اسکا میں شاہد ہوں، اس دور اقتدار میں ایسا لگتا تھا کہ آج حکومت گئی۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مہنگائی عروج پر ہے لیکن نواز شریف واپس آکر اس میں کمی کرے گا اور آہستہ آہستہ بہتری آئے گی نواز شریف کی واپسی سے معشیت میں بہتری آئے گی، اس ملک میں نواز شریف نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا ۔ مجھے یقین ہے جس سفر کا آغاز کیا ہے اسکی قیادت نواز شریف سنبھالیں گے وہ منزل پر ضرور پہنچے گا، ایسے حکمران نہ ہوں جو ذاتی مفاد کا تحفظ کرتے ہیں۔

The post نواز شریف کی واپسی سے مہنگائی آہستہ آہستہ کم ہوگی، خواجہ آصف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/EeOo8IT

Sunday, 15 October 2023

قائد ملت؛ سیاست و قیادت کا سفر

لیاقت علی خاں ہماری قومی جدوجہد، سیاسی منظرنامے اور ملکی تاریخ کی ایک بے حد اہم شخصیت ہیں۔

اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کہ وہ اُن چند ممتاز لوگوں میں سب سے نمایاں ہیں جنھوں نے پہلے تشکیلِ وطن کے مراحل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پھر تعمیرِ وطن میں بھی گراں قدر خدمات انجام دیں۔

حصولِ آزادی کی ساری دوڑ دھوپ میں وہ قائدِاعظم محمد علی جناح کے سب سے معتمد ساتھی تھے اور مسلسل ان کے شانہ بہ شانہ رہے۔ قائداعظم کی سیاسی زندگی میں ایک مرحلہ ایسا آیا تھا، جب وہ ہندوستان کے حالات، ہندوؤں کی سیاسی کارگزاری اور مسلمانانِ ہند کے سماجی و سیاسی طرزِعمل سے دل برداشتہ ہوگئے تھے۔

ہندوستان چھوڑ کر وہ واپس برطانیہ چلے گئے تھے اور اُن کا خیال تھا کہ وہ باقی زندگی وہیں پر وکالت کرتے ہوئے بسر کریں گے۔ ظاہر ہے، یہ اُن کی سخت بد دلی کا زمانہ تھا۔ قائداعظم نہایت محکم مزاج لوگوں میں تھے۔ ایک بار کوئی فیصلہ کرلیتے تو اُس پر بہرطور قائم رہتے۔

ہندوستان کی سیاست سے دست برداری کا یہ فیصلہ بھی محمد علی جناح نے یقیناً بہت سوچ سمجھ کر کیا ہوگا، اور اب اس رائے میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں تھا۔

تاہم مسلمانانِ ہند کی خاطر انھیں خلافِ مزاج اس فیصلے کو بدلنا پڑا۔ بلاشبہ اس معاملے میں متعدد شخصیات نے حتی المقدور کردار ادا کیا، جن میں علامہ اقبال، نواب سلیم اللہ خان اور مولانا شوکت علی جوہر ایسے لوگ شامل تھے، لیکن اس سلسلے میں سب سے بڑھ کر خدمات انجام دیں نواب زادہ لیاقت علی خان نے۔ یہ انھی کا سب سے مؤثر اور فیصلہ کن کردار تھا، جس نے بالآخر محمد علی جناح کو اپنی رائے تبدیل کرنے پر مجبور کردیا۔

محققین نے لکھا ہے کہ جب قائداعظم نے اپنے فیصلے پر نظرِثانی سے قطعی طور پر انکار کردیا تھا اور برِصغیر کے مسلمانوں کے متعدد سیاسی راہنما اس انکار پر افسردہ تھے اور مایوسی کا اظہار کررہے تھے، اس وقت بھی لیاقت علی خان کو یقین تھا کہ وہ قائداعظم کو ہندوستان کی سیاست میں واپس لانے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔ آخر اُن کی امید بر آئی، کوششیں کامیاب ہوئیں اور قائداعظم نے ہندوستان لوٹ کر برِصغیر کے مسلمانوں کی سیاسی قیادت کا بیڑا اٹھایا۔

وطن واپسی کے بعد قائداعظم نے سب سے پہلے اپنی تمام تر توجہ مسلمانوں کی سیاسی قیادت کو متحد اور اُن کی قومی قوت کو فعال اور مؤثر بنانے پر مرکوز کی۔ اس کام میں لیاقت علی خان نے ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ لیاقت علی خان ہندوستان کے ایک ممتاز گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ اُن سے پہلی پیڑھی کے لوگ اپنے سماجی و سیاسی رسوخ کی بنا پر پہچانے جاتے تھے۔ زراعت اور جاگیرداری کے ساتھ ساتھ ملکی سیاست میں بھی ان کا عمل دخل تھا۔

گھر کے ان حالات و عوامل نے ابتدا ہی سے لیاقت علی خان کی سیاسی شخصیت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ اپنی سیاسی زندگی کے آغاز سے ہی سیاسی شعور کے حامل نظر آتے ہیں، اور ان کا ذہن اپنے سماجی اہداف، سیاسی مقاصد اور شخصی طرزِعمل کے بارے میں اوّلین دور سے ہی بالکل صاف تھا۔

ظاہر ہے، اس ضمن میں گھر کے ماحول اور ملکی حالات نے نمایاں کردار ادا کیا تھا۔ یہی وجہ رہی ہوگی کہ لیاقت علی خان نے علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی سے پولیٹیکل سائنس میں بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں وہ وکالت کے لیے اوکسفرڈ چلے گئے۔ علی گڑھ یونی ورسٹی اور اوکسفرڈ دونوں اداروں نے ان کے سیاسی ذہن کو مزید صاف کرنے اور سیاست میں اپنے کردار کے تعین میں پوری مدد فراہم کی۔

جوانی کے زمانے میں ہی لیاقت علی خان اپنے معاشرے کے ان لوگوں میں تھے جو توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ اُن کی پروقار شخصیت، باشعور مزاج، تیز ذہن اور متین کردار نے اُس دور کے تجربہ کار لوگوں کو ابتدائی دور میں ہی ان کی طرف مائل کردیا تھا۔ اوکسفرڈیونی ورسٹی سے ابھی ان کی تعلیم پوری نہیں ہوئی تھی کہ ہندوستان کی سب سے فعال سیاسی جماعت کانگریس کے بعض نمائندوں نے ان سے رابطہ کیا اور انھیں اپنی پارٹی میں شرکت کی دعویٰ دی۔

لیاقت علی خان کا سیاسی شعور بلند تھا اور قومی اہداف چوںکہ اُن کے ذہن میں بالکل واضح تھے، اس لیے انھوں نے قطعیت سے اِس دعوت کو مسترد کردیا، اور مسلمانوں کی سیاسی جماعت مسلم لیگ سے وابستہ ہوئے۔ لیاقت علی خان جس دور میں مسلم لیگ سے وابستہ ہوئے، اُس وقت تک مسلمانوں کی یہ سیاسی جماعت اپنی قومی زندگی میں نمایاں ہونے کے باوجود ہندوستان کی سیاسی صورتِ حال میں وہ کردار ادا کرنے سے قاصر تھی جو مسلمانوں کی آزادی کے لیے مطلوب تھا۔ لیاقت علی خان نے اس جماعت کی بہتر انداز سے شیرازہ بندی اور مؤثر سیاسی اثر و رسوخ کے لیے بزرگ اور ہم عصر راہنماؤں کے ساتھ مل کر بھرپور تگ و دو کی۔ اپنے زمانے کی ضرورت کے مطابق اس کی نئی تشکیل اور استحکام کے لیے جدید خطوط پر کام کیا۔

مسلمانانِ ہند کے سیاسی سفر اور آزادی کی جدوجہد میں جن سیاسی راہنماؤں نے شبانہ روز کام کیا اور پورے استقلال کے ساتھ قائداعظم کے دست و بازو بنے اُن میں لیاقت علی خان کو اس لیے بھی اہمیت حاصل ہے کہ انھوں نے ایک طرف انگریز حکمرانوں اور سیاسی ہندو قیادت کا سامنا کیا۔

ان کے سیاسی حربوں کو سمجھتے ہوئے اپنے سیاسی اہداف اور جدوجہد کی حکمتِ عملی طے کی، جب کہ دوسری طرف انھوں نے اپنی قوم کے مضمحل اعصاب کو طاقت دے کر ان کو اپنے حقوق کے لیے اٹھ کھڑا ہونے میں بھی مدد دی۔ یہ کام یقینا ان کے خاندان کے سماجی اور تہذیبی رجحانات اور اثرات کی وجہ سے ممکن ہوا۔

لیاقت علی خان ہندوستان کے ایسے خاندان کے چشم و چراغ تھے جسے فرنگی حکمرانوں کے دربار میں بھی اہم گردانا جاتا تھا۔ وہ ایک نواب خاندان کے فرد تھے، لیکن جب انھوں نے سیاست کے میدان میں قدم رکھا تو اپنے نوابی کروفر کو کبھی راستے کی رکاوٹ نہیں بننے دیا۔ اُن کی ساری سیاسی تگ و تاز، حتیٰ کہ وزیرِاعظم پاکستان کی حیثیت سے بھی ان کا کام بار بار اس حقیقت کا ثبوت فراہم کرتا ہے کہ وہ خاندانی ٹھاٹھ باٹھ کو بھلا کر خود کو محض ایک سیاسی ورکر سمجھتے تھے۔ یہی وہ جذبہ تھا جس کی بنا پر اپنی قومی خدمات کو انھوں نے ہمیشہ اپنے لیے اعزاز کا باعث گردانا اور زندگی کے تمام امور میں اُن کو ترجیح دی۔

قیامِ پاکستان کے بعد اس نوآزاد ملک کے گورنر جنرل قائداعظم محمد علی جناح نے انھیں اس نظریاتی ریاست کا پہلا وزیرِاعظم نامزد کیا۔

انھوں نے 15 اگست 1947ء کو یہ عہدہ سنبھالا اور تادمِ آخر اس پر فائز رہے۔ علاوہ ازیں انھی دنوں میں انھوں نے وزیرِخارجہ کی حیثیت سے بھی کام کیا اور یہ منصب 27 دسمبر 1949ء تک اُن کے پاس رہا۔ بعد میں سر ظفر اللہ خان نے یہ ذمے داری سنبھالی۔ لیاقت علی خان امورِ کشمیر کے بھی وزیر رہے اور اپنی شہادت تک یہ خدمات انجام دیتے رہے۔

مسلمانانِ ہند نے انگریز حکمرانوں اور ہندو اکثریت سے نجات پاکر آزاد وطن تو بے شک حاصل کرلیا تھا، لیکن آزادی کے فوری بعد کا زمانہ بڑے مسائل اور دباؤ کا دور تھا۔ ہندوستان کے پہلے وزیرِاعظم جواہر لعل نہرو سرکارِ انگلشیہ کے متعین کردہ آخری وائسرائے لارڈ ماؤنٹ بیٹن اور ان کی بیگم ایڈوینا سے قربت و تعلق کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ریڈ کلف کا بنایا ہوا تقسیم کا نقشہ آخر آخر میں تبدیل کرانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

نتیجتاً پاکستان کا جغرافیائی نقشہ وہ نہ تھا جو پہلے پہل سیاسی جستجو اور مذاکرات کے بعد طے ہوا تھا۔ اس ہیرپھیر نے نوآزاد ریاست کے لیے بعض گمبھیر مسائل پیدا کیے تھے۔ ان مسائل سے نمٹنا اور ریاست کو مستحکم بنیادوں پر کھڑا کرنا آسان کام نہ تھا۔ دوسری طرف قائداعظم کی صحت تیزی سے خرابی کی طرف جارہی تھی۔

اس کے باوجود انھوں نے ملک کے دونوں بازوؤں (مشرقی اور مغربی پاکستان) کے مابین اتحاد، ذرائع اور وسائل کی تقسیم، ملک کی قومی زبان اور ایسے بعض دیگر امور کو سنبھالنے اور طے کرنے میں ہر ممکن کاوش جاری رکھی۔ تاہم آزادی کے محض تیرہ ماہ بعد قائداعظم کے انتقال کے بعد ملک کے معاملات اور مسائل کا بہت سا بار لیاقت علی خان کے کاندھوں پر آرہا۔ خصوصاً ہندوستان پاکستان کے تعلقات اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے۔

کشمیر کے معاملے میں لیاقت علی خان نے مسلسل مصالحت کا رویہ اختیار کیا۔ وہ اس مسئلے کو افہام و تفہیم اور بات چیت سے حل کرنا چاہتے تھے۔ اس مقصد کے لیے انھوں نے ہندوستان میں اپنے ہم منصب جواہر لعل نہرو سے بات چیت بھی کی۔ دونوں کے مابین ایک معاہدہ بھی طے پایا جو لیاقت نہرو معاہدے کے نام سے جانا جاتا ہے۔ بعض مؤرّخین نے لکھا ہے کہ کشمیر کے معاملے میں لیاقت علی خاں کی حکمتِ عملی سے قائداعظم اپنے آخری وقت میں زیادہ مطمئن نہ رہے تھے۔ انھوں نے ان کے طرزِعمل کو اپنے وزیرِاعظم کی کم زوری کہا تھا اور اس رائے کا اظہار کیا تھا کہ بات چیت کے بجائے حربی اقدام سے اپنا مقصد حاصل کرنا چاہیے۔

تاہم لیاقت علی خان نہ صرف دو عالمی جنگوں کے حالات دیکھ چکے تھے، بلکہ پاکستان ہندوستان کے درمیان آزادی کے فوری بعد کے عرصے میں جنگی جھڑپوں کا بھی پوری طرح جائزہ لے چکے تھے۔ چناںچہ وہ سمجھتے تھے کہ جنگی حکمتِ عملی نوزائیدہ ریاست کے حق میں نیک فال نہ ہوگی۔ اس کا ایک اور بھی اہم سبب تھا۔ اُس وقت پاکستانی فوج کی کمان انگریز جنرل ڈگلس گریسی کے ہاتھ میں تھی۔ ڈگلس گریسی کو جنرل فرینک والٹر میسروی کی جگہ تعینات کیا گیا تھا۔ فرینک والٹر پاکستان آرمی کے پہلے سربراہ تھے۔

تقسیم کے فوری بعد جب کشمیر کے مسئلے پر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تناؤ کی فضا جنگ کی حد تک جاپہنچی تو آرمی چیف فرینک والٹر کو پیش قدمی کا حکم دیا گیا۔ فوج کے سربراہ نے اس حکم کی تعمیل سے انکار کردیا۔

لیاقت علی خان نے اس حقیقت کو ہرگز فراموش نہ کیا ہوگا۔ اب اگرچہ دوسرا شخص فوج کا سربراہ تھا، لیکن وہ بھی انگریز ہی تھا۔ اس حقیقت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے لیاقت علی خان ضرور محسوس کرتے ہوں گے کہ حربی اقدام کا فیصلہ اس وقت کارآمد نہیں ہوسکتا، جب تک افواجِ پاکستان کی کمان کسی مقامی مسلمان کے ہاتھ میں نہ ہو۔

قیامِ پاکستان کے فوری بعد کے زمانے میں ہی یہاں مختلف نوعیت کے مسائل نے سر اٹھا لیا تھا۔ ان میں سے ایک 1951ء کی وہ بغاوت بھی تھی جس میں فوج کے بعض افراد شامل تھے جو ملک میں کمیونسٹ سوشلسٹ نظام کے خواہاں تھے۔ لیاقت علی خان کی ذہنی قربت اُس وقت امریکا اور برطانیہ کے سیاسی، سماجی اور معاشی نظام سے تھی۔ اُس وقت انھوں نے امریکا کا دورہ بھی کیا تھا اور امریکی صدر ٹرومین سے ملے بھی تھے۔

امریکا اُس وقت پاکستان کے استحکام کے لیے اس کی مالی امداد بھی کررہا تھا۔ تاہم خوش گوار باہمی تعلقات کا یہ دورانیہ مختصر ہی رہا اور اس میں پہلی دراڑ اُس وقت نمایاں ہوئی جب لیاقت علی خان نے اقوامِ متحدہ کے ذریعے مسئلۂ کشمیر کو حل کرنے کے لیے امریکی تعاون کا سوال اٹھایا۔

امریکا نے اس معاملے میں سردمہری کا رویہ اختیار کیا۔ بعد ازاں جب امریکا نے چاہا کہ لیاقت علی خان ایران میں تیل کے کنووں کو امریکی تصرف میں لانے کے لیے معاونت کریں تو انھوں نے امریکا کو مسئلہ کشمیر یاد دلایا۔ اس پر دونوں ملکوں کے مابین خوش گوار تعلقات کا دور رخصت ہوا۔ مزید تناؤ کی فضا اُس قت پیدا ہوئی جب امریکا کو وہ ہوائی اڈّے خالی کرنے کے لیے کہا گیا جو اُس نے یہاں جنوبی ایشیا کی صورتِ حال پر نظر رکھنے کے لیے حاصل کیے ہوئے تھے۔

اس سے پہلے سوویت روس کی جانب سے لیاقت علی خان کو دورے کی دعوت دی گئی تھی، لیکن اسے پاکستان کی سیاسی قیادت نے درخورِ اعتنا نہیں گردانا تھا۔ اب امریکا سے تناؤ کے حالات بنے تو روس اور چین کی طرف توجہ دی گئی۔

یہی وہ دور تھا جب آگے چل کر فوج کی 1951ء کی بغاوت کا واقعہ سامنے آیا۔ دوسری طرف بلوچستان میں علاحدگی پسند عنصر شدت سے نمایاں ہوا۔ یہی نہیں، بلکہ مشرقی اور مغربی پاکستان کے مابین بھی حالات کی تبدیلی، بلکہ اُن اختلافات کا نقشہ ابھرنے لگا جو بعد ازاں مشرقی پاکستان کے بنگلہ دیش بننے کی بنیاد ثابت ہوئے۔

مختصر یہ کہ لیاقت علی خان کی وزارتِ عظمیٰ کا زمانہ مسلسل دباؤ اور مسائل سے عبارت رہا۔ مؤرّخین، سیاسی تجزیہ نگار اور سماجی مبصرین لیاقت علی خان کے بعض اقدامات اور فیصلوں پر اعتراضات اٹھاتے ہیں۔ لیاقت علی خان بھی اپنی تمام تر سیاسی بصیرت اور تجربے کے باوجود دوسروں کی طرح گوشت پوست کے انسان تھے۔ انسان خطا کا پتلا ہے۔ دانستہ نہ سہی، نادانستہ طور پر اس سے غلطیاں سرزد ہوسکتی ہیں۔

نہیں کہا جاسکتا کہ لیاقت علی خان کے تمام فیصلے اور اقدامات سو فی صد درست تھے، لیکن اس حقیقت میں شک کی رتی برابر گنجائش نہیں ہے کہ پاکستان اُن کی آرزو کی منزل تھی۔ اس ملک کا جغرافیائی اور نظریاتی وجود اُن کے لیے سب سے بڑی اور جان سے بڑھ کر عزیز شے تھی۔ اس کا سب سے بڑا اور کھلا ثبوت ان کی شہادت ہے۔ انھوں نے جان کی پروا نہیں کی، لیکن ملک کے مفاد سے غافل نہ ہوئے۔

ابتلا، دباؤ، مسائل اور تناؤ کے اس دورانیے میں جب وہ اس ملک کو مستحکم بنیادوں پر کھڑا کرنے میں مصروف تھے، ان کے گرد خارجی اور داخلی دونوں سطح پر سازشوں کے جال بنے جارہے تھے۔ تمام تر کا نہ سہی، لیکن ان حالات کا انھیں کسی قدر اندازہ ضرور تھا۔ وہ جانتے تھے کہ انھیں اور ان کے ملک کو نقصان پہنچانے کے منصوبے بنائے جارہے ہیں۔ وہ ان پر قابو پانا اور وطنِ عزیز کو گرداب سے نکالنا چاہتے تھے۔

وقت نے لیکن اس کی مہلت نہ دی۔ ان کے خلاف باریکی سے بنایا گیا سازشوں کا جال عیاری اور کامیابی سے استعمال کیا گیا۔ 16 اکتوبر 1951ء کو جب وہ راول پنڈی کے کمپنی باغ میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کررہے تھے، سعید اکبر ببرک نامی شخص نے قریب سے لیے گئے صاف نشانے پر دو فائر کیے۔

دونوں گولیاں لیاقت علی خان کے سینے میں پیوست اور جان لیوا ثابت ہوئیں۔ انھیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں خون دینے اور بچانے کی کوشش کی گئی، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ انھوں نے جس عزم، خلوص اور محبت سے اپنے وطن اور افرادِ قوم کے لیے خدمات انجام دیں، وہ ہماری قومی و سیاسی تاریخ کا روشن باب ہیں۔

The post قائد ملت؛ سیاست و قیادت کا سفر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/9VaXrQN

کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بجلی کا بریک ڈاؤن

کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کے مختلف حصوں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہونے کے باعث لاؤنج اندھیرے میں ڈوب گیا جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح ٹرمینل کو اسٹینڈ بائی جنریٹرز سے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ بجلی منقطع ہونے کے سبب امیگریشن کے نظام میں بھی خلل پیدا ہوا ہے۔

The post کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بجلی کا بریک ڈاؤن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/piAd6c3

نگراں وزیراطلاعات اور مونس الہی آمنے سامنے؛ الزامات کی بوچھاڑ

 لاہور: پنجاب کے نگران وزیراطلاعات و ثقافت عامر میر نے مونس الہی کے بیان پر کہا ہے کہ اربوں روپے کی کرپشن کے مقدمات سے بچنے کی خاطر ملک سے فرار ہو کر یورپ میں روپوش ہونے والے مونس الہی پنجاب کی نگران حکومت کے بارے میں شر انگیز جھوٹ پھیلانا بند کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے کسی سرکاری سکول کو کسی پرائیویٹ تعلیمی ادارے کے حوالے نہیں کیا ہے، نہ ہی سرکاری اسکولوں کو پرائیویٹائز کرنے کا کوئی فیصلہ ہوا ہے۔

عامر میر نے کہا کہ مونس الہی کو اصل تکلیف یہ ہے کہ پنجاب کے نگران وزیر اعلی سید محسن نقوی صوبے میں اسکولوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں اور مفرور چوہدری کو یہ بات گوارا نہیں۔

 

خیال رہے کہ مونس الہیٰ نے کہا تھا کہ محسن نقوی پنجاب کے سرکاری اسکولوں کی انتہائی قیمتی عمارات اور سہولیات من پسند نجی اداروں میں اپنی زاتی جائداد سمجھ کر بانٹنے لگا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ آئین اور قانون نگران حکومت کو اس کی اجازت دیتا ہے نہ اختیار، اس ناجائز تعلیمی نجکاری کا نتیجہ لا محالہ فیسوں میں بھاری اضافہ ہو گا،آج غریب بجلی اور گیس کے بل دینے سے قاصر ہیں وہ کل سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے بعد اپنے بچوں کے بھاری تعلیمی اخراجات کا بوجھ کیسے اٹھا پائیں گے؟

 

The post نگراں وزیراطلاعات اور مونس الہی آمنے سامنے؛ الزامات کی بوچھاڑ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/hIj0EWV

سائفر کیس کی جیل سماعت کیخلاف محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی جیل سماعت کے خلاف محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی۔ چیف جسٹس عامر فاروق محفوظ فیصلہ سنائیں گے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل کے بجائے عدالت میں سماعت کی استدعا کر رکھی ہے۔

The post سائفر کیس کی جیل سماعت کیخلاف محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gnyjJG

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...