Urdu news

Friday, 6 October 2023

کراچی؛ اسٹیٹ ایجنسی پر 2 افراد کا قتل، پختونخوا سے اجرتی قاتل لانے والا گرفتار

 کراچی: اسٹیل ٹاؤن کے علاقے میں اسٹیٹ ایجنسی پر 2 افراد کو قتل کرنے والے اجرتی قاتلوں کو پختونخوا سے لانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق 30 ستمبرکواسٹیل ٹاؤن تھانے کے علاقے ملیرسومارگوٹھ کے قریب اسٹیٹ ایجنسی میں گھس کر2 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں ملوث ملزم ظریف خان گرفتارکرلیا گیا۔

مقتول زوارحسین کھوکھراوراس کے بیٹے علی رضا کھوکھرکوقتل کرنے کے لیے خیبرپختونخوا،جمرود سے 2 اجرتی قاتلوں کو کراچی لایا گیا تھا، جنہیں علی رضا کھوکھر اور اس کے والد زوار حسین کھوکھر کوقتل کرنے کی سپاری دی گئی تھی۔ واقعے کے روزعلی رضا کھوکھر جائے وقوع سے 5منٹ پہلے ہی نکل گیا تھا جب کہ  قاتلوں نے  زوارحسین کے ساتھ اسٹیٹ ایجنسی میں بیٹے کے دوست اطہر گل جوکھیو کوعلی رضا سمجھ کر فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

ایس آئی او کے مطابق مقتول زوارحسین کھوکھر کے بیٹے علی رضا کھوکھر نے ڈھائی سال قبل بشیر آفریدی کو قتل کیاتھا اورگرفتار ہو کر جیل چلا گیا تھا۔ بعدازاں قتل کیس میں علی رضا کھوکھر بری ہوگیا تھا۔ مقتول بشیر آفریدی کے والد موسی خان آفریدی نے بیٹے کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے اجرتی قاتل ہائرکیے، جنہیں لینے کے لیے وہ خیبر پختونخوا، جمرود گیا اور 2 اجرتی قاتل حاجی اکبر اور طارق آفریدی کو کراچی لایا۔

موسیٰ خان کا داماد ظریف 10 ستمبر کو اجرتی قاتلوں کو کراچی  لے کر پہنچا۔ ظریف خان نے اجرتی قاتلوں کو شیریں جناح کالونی میں موسیٰ خان آفریدی کے ڈیرے پررکھا  اور شک سے بچنے کے لیے 13ستمبرکوموسیٰ خان اپنے بیٹے شبیرکے ساتھ بیرون ملک روانہ ہوگیا۔

واقعے کے روزملزم ظریف خان اسٹیٹ ایجنسی میں کسی  بہانے سے ہوکرگیاتھا۔  گرفتارملزم ظریف خان کی موجودگی تکنیکی طور پر بھی ثابت ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق موسیٰ خان،اس کے بیٹے شبیر اور دونوں اجرتی قاتلوں کی تلاش جاری ہے۔

The post کراچی؛ اسٹیٹ ایجنسی پر 2 افراد کا قتل، پختونخوا سے اجرتی قاتل لانے والا گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/FzCDw8A

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...