Urdu news

Wednesday, 4 October 2023

جعلی ویزوں پر بیرون ملک بھجوانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

 لاہور: بھاری رقوم لے کر جعلی ویزوں پر بیرون ملک بھجوانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے نے متحدہ عرب امارات، اٹلی اور دیگر ممالک کی جعلی مہریں ، وزارت داخلہ کے لیٹر، امیگریشن کی ان آوٹ کی مہروں سمیت دیگر جعلی دستاویزات تیار کر کے بیرون ممالک بھجوانے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔

اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جس کے تحت ڈائریکٹر لاہور زون کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ریاض خان کی زیر نگرانی ٹیم چھاپا مار کارروائی میں انسانی اسمگلر علی رضا بھٹی کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔ ملزم نے بیرون ملک امیگریشن اور ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے۔

ملزم سادہ لوح شہریوں سے بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد جعلی ویزے اور ریزیڈنٹ کارڈز مہیا کر رہا تھا۔ ملزم جعلی سرکاری دستاویزات بنانے میں بھی ملوث تھا، جس کے قبضے سے وزارت داخلہ اور پروٹیکٹر آفس کی جعلی مہریں ، بیرون ملک روانگی و آمد کی جعلی مہریں، پاکستان، اٹلی، متحدہ عرب امارات  کے سفارت خانوں کی جعلی مہریں برآمد کر لی گئی ہیں۔ ملزم کے قبضے سے ایف آئی اے اور پنجاب پولیس کی بھی متعدد جعلی مہریں برآمد ہوئیں۔ ملزم کو گرفتار کر کے باقاعدہ تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

The post جعلی ویزوں پر بیرون ملک بھجوانے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/FTeyOfW

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...