Urdu news

Wednesday, 11 October 2023

بغیر دیکھے ریوبک کیوب حل کرنے کا عالمی ریکارڈ

سِڈنی: آسٹریلیا کے ایک نوجوان  نے بغیر دیکھے 12.1 سیکنڈ میں ریوبک کیوب حل کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

چارلی ایگنز نامی 14 سالہ لڑکے نے آسٹریلین نیشنل 2023 میں 0.68 سیکنڈ پہلے ریوبک کیوب حل کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ٹامی چیری کے پاس تھا۔ انہوں نے یہ ریکارڈ جنوری 2023 میں بنایا تھا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے چارلی کا کہنا تھا کہ ان کو یہ ریکارڈ بنانے کی توقع نہیں تھی۔

چارلی ایگنز نے یہ مقابلہ 17.47 سیکنڈ کے اوسط وقت میں ریوبک کیوب حل کرتے ہوئے جیتا۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بغیر دیکھے ریوبک کیوبز کو حل کرنے 2020 میں سیکھا اور اس کے بعد سے وہ اس کی سیکڑوں گھنٹوں کی مشق کر چکے ہیں۔

The post بغیر دیکھے ریوبک کیوب حل کرنے کا عالمی ریکارڈ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/s3bhTN1

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...