Urdu news

Monday, 9 October 2023

پاکستان کی جنوبی یورپی ممالک کو برآمدات میں اضافہ، درآمدات کم ہو گئیں

کراچی: پاکستان کی جنوبی یورپی ممالک کے ساتھ فاضل تجارت کے حجم میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ان ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 2.92 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ان ممالک سے پاکستان کو درآمدات میں سالانہ 65.06 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے چین کیلیے برآمدات میں 5.16 فیصد اضافہ

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دوماہ میں یونان، اٹلی، اسپین اور جنوبی یورپ کے دیگرممالک کو برآمدات سے ملک کو 510.36 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔

The post پاکستان کی جنوبی یورپی ممالک کو برآمدات میں اضافہ، درآمدات کم ہو گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/AuJcXEp

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...