Urdu news

Saturday, 14 October 2023

تربت؛ گھر میں فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق، 2 زخمی

گوادر: تربت میں ایک گھر میں فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق کیچ کے علاقے تربت میں سیٹلائٹ ایریا میں ایک گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 6 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدوروں کا  تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے۔مزدور مقامی ٹھیکے دار کے ہاں تعمیراتی کاموں کے لیے مزدوری کا کام کررہے تھے ۔

اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات گئے پیش آیا ، جس کے بعد جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔  فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

The post تربت؛ گھر میں فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق، 2 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/UftEwq3

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...