Urdu news

Wednesday, 4 October 2023

شوگر ملز کی درخواستیں منظور، چینی کی قیمت کا اختیار صوبوں کے پاس ہے، لاہور ہائیکورٹ

 لاہور: ہائی کورٹ نے شوگر ملز کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ چینی کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار صوبوں کے پاس ہے۔

عدالت عالیہ لاہور نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا، جس میں عدالت نے قرار دیا کہ چینی کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار صوبوں کے پاس ہے ۔

جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا، جس میں عدالت نے شوگر ملز کی درخواستوں کو منظور کرلیا ۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

عدالت نے چینی کی حد تک 1977ء  کا پرائس کنٹرول ایکٹ صوبائی سطح پر کالعدم قرار دے دیا۔

The post شوگر ملز کی درخواستیں منظور، چینی کی قیمت کا اختیار صوبوں کے پاس ہے، لاہور ہائیکورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/6gUtMDa

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...