Urdu news

Sunday, 8 October 2023

ڈسکوز میں پرکشش مراعات پر جونیئر افسر تعینات

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گردشی قرضوں میں ڈوبی ہوئی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں(ڈسکوز) میں جونیئر افسروں کو کئی پرکشش مراعات کیساتھ تعینات کردیا ہے۔

ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ17 کے ان جونیئر افسروں کوفوری طور پر میپکو، لیسکو، فیسکو، گیپکو، پیسکو، ٹیسکو، کیسکو، سیپکو اور حیسکو میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے نتیجے میں وہ اب پرکشش تنخواہوں ، گاڑیوں اور رہائش سمیت دیگر فوائد کے حقدار ہوں گے اور یہ سب کچھ ڈسکوز کے خرچ پر ہوگا۔ان افسروں کی تعیناتی 60 دن کے لیے اٹیچمنٹ کی بنیاد پر خصوصی ڈیوٹی کے طور پرکی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی بلوں میں اضافی ٹیکسز کے خلاف درخواستوں پر حکومت، ڈسکوز کو نوٹس

وفاقی حکومت کے مطابق افسروں کی تنخواہیں اور TA/DA متعلقہ ڈسکوز ادا کرینگی۔ نوٹیفیکشن میں متعلقہ صوبائی حکومتوں اور اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری انتظامیہ کو کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر ان افسروں کو ریلیو کردیں۔

The post ڈسکوز میں پرکشش مراعات پر جونیئر افسر تعینات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/G5VLFMq

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...