Urdu news

Wednesday, 11 October 2023

افغانستان میں   ٹی ٹی پی دہشت گردوں کا سرغنہ ہلاک

کابل: افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کا سرغنہ حملے میں ہلاک ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق افغانستان کے علاقے کنڑ میں نامعلوم افراد  کے حملے میں ٹی ٹی پی لکی مروت کا سرغنہ عتیق الرحمان عرف ٹیپو گل مروت مارا گیا۔  ہلاک دہشت گرد پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

افغانستان میں ٹی ٹی پی کے دہشت گرد سرغنہ کی ہلاکت ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی کا واضح  ثبوت ہے۔ افغانستان میں ٹی ٹی پی کی آپس میں لڑائی اور انتشار سے آئے دن ٹی ٹی پی کے سرغنہ پر اسرار طورمارے جا رہے ہیں۔ ثبوتوں کے باجود  افغان حکومت ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرے گی یا نہیں یہ ابھی غیرواضح ہے۔

 

The post افغانستان میں   ٹی ٹی پی دہشت گردوں کا سرغنہ ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/lYKZOyn

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...