Urdu news

Thursday, 12 October 2023

پاکستان کے جعلی پاسپورٹ پر 12 ہزار افغانیوں کا سعودی عرب پہنچنے کا انکشاف

 اسلام آباد: پاکستان کے جعلی پاسپورٹس پر 12 ہزار سے زائد افغانیوں کا سعودی عرب پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانی پاسپورٹس پر جانے والے 12 ہزار افغانیوں کی نشاندہی کی جس پر  وزارت داخلہ نے بارہ ہزار سے زائد افغانیوں کو جعلی پاسپورٹس کے اجرا پر ایکشن لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کیلیے اعلیٰ سطح پر کمیٹی تشکیل دی ہے۔

کمیٹی میں وزارت داخلہ، ایف آئی اے اور حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں جو جعلی پاسپورٹس جاری کرنے والوں کی نشاندہی کریں گے اور ملوث افراد کی فہرست تیار کریں گے جس کے بعد ایسے تمام عناصر کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پاسپورٹ مراکزسے افغانیوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

The post پاکستان کے جعلی پاسپورٹ پر 12 ہزار افغانیوں کا سعودی عرب پہنچنے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/wI513R9

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...