Urdu news

Monday, 9 October 2023

جائز حقوق کے لیے فلسطینی عوام کے ساتھ  کھڑے ہیں، سعودی عرب

ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ جائز حقوق کے حصول کے لیے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

فلسطین کے صدر محمود عباس سے ٹیلی فون پر گفتگو میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے غزہ میں جاری کشیدگی  اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کے مطالبات پورے ہونے اور منصفانہ اور جامع امن تک پہنچنے کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس سے قبل مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ غزہ میں کشیدگی کو روکنے کے لیے کوششوں پر اتفاق کیا۔ مصر کے  صدارتی ترجمان کا کہنا تھا  فون پر گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے فریقین کی جانب سے تحمل سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی کرکے بجلی اور خوراک کی سپلائی بند کردی

مصر اور سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق  2 ریاستی حل پر مبنی ایک جامع اور منصفانہ تصفیے کے حصول کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں: طوفان الاقصیٰ؛ 9 امریکیوں سمیت 900 اسرائیلی ہلاک اور 560 فلسطینی شہید

دوسری جانب نہتے فلسطینوں پر صیہونی فورسز کے حملے جاری ہیں۔ قابض اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی کرکے بجلی اور خوراک کی سپلائی بند کردی ہے۔

The post جائز حقوق کے لیے فلسطینی عوام کے ساتھ  کھڑے ہیں، سعودی عرب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/XLMw7oW

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...