Urdu news

Sunday, 8 October 2023

نجکاری کمیشن کل سے پی آئی اے کے مالی معاملات سنبھال لے گا

اسلام آباد: نجکاری کمیشن کل سے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کے مالی معاملات کا کنٹرول سنبھال لے گا۔

ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن 9 اکتوبر (کل) سے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کے مالی معاملات کا کنٹرول سنبھال لے گا جب کہ پی آئی اے انتظامی طور پر بدستور ایوی ایشن ڈویژن کے پاس رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نجکاری، مالیاتی مشیر کی خدمات براہ راست حاصل کرنیکا فیصلہ

نجکاری کمیشن کی جانب سے انتظامی معاملات سنبھالنے کے بعد پی آئی اے کی نجکاری کا مرحلہ وار بنیادوں پر آغاز ہو گا۔

The post نجکاری کمیشن کل سے پی آئی اے کے مالی معاملات سنبھال لے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/63GD87J

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...