Urdu news

Friday, 31 August 2018

جوہی چاولہ کی کراچی آمد، ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ پر خوبصورت تبصرہ

کراچی: بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ جوہی چاولہ ان دنوں شہر قائد میں موجود ہیں۔

نامور بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ کراچی میں موجود ہیں۔ انہوں نے کراچی آمد سے متعلق اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’’اس وقت کراچی میں موجود ہوں اور اپنے دوستوں اور گھروالوں کے ساتھ بوٹ کلب پر لنچ کرنے آئی ہوں، اس کے بعد ہم فلم دیکھنے جائیں گے۔‘‘

جوہی چاؤلہ نے بتایا کہ وہ اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’جوانی پھرنہیں آنی2‘ دیکھنے سینما جائیں گی۔ اتفاق سے یہ فلم پاکستانی لڑکے اور بھارتی لڑکی کے درمیان محبت کی کہانی کے گرد گھومتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ جوہی چاؤلہ پاکستان کے شہر کراچی آئی ہیں بلکہ اس سے قبل بھی وہ کئی بار پاکستان خصوصاً کراچی کا دورہ کرچکی ہیں۔ آخری بار جوہی چاؤلہ 2016 میں  اپنے رشتے داروں کی شادی میں شرکت کے لیے آئی تھیں۔

The post جوہی چاولہ کی کراچی آمد، ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ پر خوبصورت تبصرہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NB1wX3

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...